جرمن دارالحکومت برلن میں بدھ کی شام پاکستانی اور افغان مہاجرین کی جرمنی سے ملک بدری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ منگل کی شب جرمن پولیس کی جانب سے سو سے زائد پاکستانی مہاجرین کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے واپس اسلام آباد بھی روانہ کر دیا گیا تھا۔