1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا آغاز

15 اگست 2009

جرمن دارالحکومت میں ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلے آج 15 اگست سے شروع ہورہے ہیں۔ 23 اگست تک جاری رہنے والی اس عالمی چیمپئین شپ میں دنیا بھر کے نامور اتھلیٹ شریک ہورہے۔

https://p.dw.com/p/JBg7
تصویر: AP

امید کی جارہی ہے کہ آج ہفتے کے دن مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے ابتدائی مقابلوں میں دو حالیہ چیمپیئنز اوسین بولٹ اور ٹائیسن گے کو دوڑتے ہوئے دیکھنے کے لئے بہت زیادہ تعداد میں تماشائی سٹیڈیم آئیں گے، جو بعد ازان آج سہ پہرکواٹرفائنل مقابلے بھی ممکنہ طورپر شریک ہونگے۔ اوسین تین مرتبہ اولمپک چیمپیئن رہے ہیں تو ٹائیسن سو میٹر دوڑ کے تین عالمی مقابلے جیت چکے ہیں اور اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ دونوں چیمپئنز 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں پہنچ جائیں گے، جو کہ اتوار کے روز منعقد ہوگا۔

Tyson Gay
ٹائیسن گے اور اوسین بولٹ کو 100 میٹر دوڑ میں مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے تماشیوں کی بڑی تعداد کے اسٹیڈیم آنے کی توقع ہےتصویر: dpa

چیمپیئن شپ کے پہلے روز مختلف کوالیفائینگ مقابلوں کے علاوہ مردوں کی 20 کلومیٹر واک اور خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ کے فائنلز بھی منعقد ہوں گے۔ جمعے کے روز خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ کی موجودہ چیمپیئن ایتھوپیا کی تیرونیش دیبابا کے زخمی ہونے کے بعد مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں۔

Zwanzig Kilometer Gehen der Männer, Leichtathletik EM 2002 in München
اتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں کے پہلے روز مردوں کی 20 کلومیٹر واک کا فائنل بھی ہوگاتصویر: AP

مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے علاوہ اتوار کے روز دو مزید فائنلز بھی ہوں گے، جن میں خواتین کی 20 کلومیٹر واک کے علاوہ خواتین کا ہی Shot put کا فائنل بھی شامل ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے آخری روز یعنی 23 اگست کو خواتین کے لانگ جمپ اور مردوں کے جیولن تھرو یعنی نیزہ پھینکنے کے فائنل مقابلے ہوں گے۔ مردوں کے 800 اور5000 میٹر دوڑ کے فائنل کےعلاوہ خواتین کے 1500 میٹر فائنل دوڑ کے مقابلے بھی اسی روز ہوں گے۔ ریلے ریس میں 4x400 میٹرکے مردوں اور عورتوں کے فائنل مقابلے بھی اس چیمپیئن شپ کے آخری روز ہی شیڈول ہیں۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: ندیم گِل