1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ ’جنگل‘ کیمپ کے مہاجر بچوں کو قبول کرے: فرانس

10 اکتوبر 2016

فرانس نے کہا ہے کہ کیلے کے قریب واقع جنگل نامی مہاجر کیمپ میں مقیم اُن سینکڑوں مہاجر بچوں کو جن کے خاندان برطانیہ میں ہیں،اپنے ملک میں قبول کرنا برطانیہ کا اخلاقی فرض ہے۔

https://p.dw.com/p/2R59t
Frankreich Flüchtlingskinder in Calais
 کیلے میں ایسے سینکڑوں نا بالغ افراد ہیں جن کے خاندان برطانیہ میں ہیںتصویر: Getty Images/M. Turner
Frankreich Flüchtlingskinder in Calais
 کیلے میں ایسے سینکڑوں نا بالغ افراد ہیں جن کے خاندان برطانیہ میں ہیںتصویر: Getty Images/M. Turner

فرانس کے ساحلی شہر کیلے کے قریب واقع ’جنگل‘ نامی مہاجر بستی کو منہدم کرنے میں بظاہر اب چند ہی دن باقی ہیں۔ ایسے میں آج بروز پیر فرانسیسی وزیرِ داخلہ برنار کازینیو نے اپنے برطانوی ہم منصب امبر رُڈ سے لندن میں ملاقات سے قبل   آر ٹی ایل  ریڈیوکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا،’’ میں اپنی پوری ذمہ داری سے برطانیہ سے اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھانے کوکہہ رہا ہوں۔‘‘

 کیلے میں ایسے سینکڑوں نا بالغ افراد ہیں جن کے خاندان برطانیہ میں ہیں۔‘‘ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چینل پورٹ میں واقع اس وسیع و عریض متنازعہ مہاجر بستی کو ختم کرنے کا کام رواں ماہ کے ختم ہونے سے پہلے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت جنگل کیمپ کے پناہ گزینوں کو فرانس بھر میں ایک سو کے قریب استقبالیہ مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔

Frankreich Flüchtlingskinder in Calais
فرانسیسی وزیرِ داخلہ برنارڈ کاسینیو نے کہا تھا کہ جنگل کے مہاجر کیمپ میں قریب نو سو پچاس بچے رہائش پذیر ہیں تصویر: Getty Images/M. Turner

 فرانس میں تارکینِ وطن کی عارضی منتقلی کا معاملہ یورپ میں مہاجرین کے بحران کے تناظر میں  نہ صرف سیاست دانوں کے مابین اختلافِ رائے کا باعث بنا ہے بلکہ فرانس اور برطانیہ کی حکومتوں کے درمیان ایک مستقل تناؤ کا سبب بھی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ داخلہ برنارڈ کاسینیو نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگل کے مہاجر کیمپ میں قریب نو سو پچاس بچے رہائش پذیر ہیں جن میں سے بہت سے بچے تنہا رہ رہے ہیں۔

 جنگل کیمپ کے مکینوں کے حق میں مہم چلانے والے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بہت سے بچوں کے والدین برطانیہ میں ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ انہیں برطانیہ بھیج دے۔ فرانس اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے پیرس میں ہوئی ایک گزشتہ میٹنگ میں جنگل کیمپ اور کراس چینل سیکیورٹی کے معاملات پر زیادہ متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔