1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان لڑاکا طیاروں کی ڈیل

عاطف توقیر
10 مارچ 2018

برطانیہ کی جانب سے کئی ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو 48 یورو فائٹر ٹائیفون لڑاکا طیارے اور دیگر عسکری ساز و سامان فروخت کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/2u4w5
Tornado GR4 mit BRIMSTONE-Raketen
تصویر: picture-alliance/Photoshot

برطانوی ہتھیار ساز ادارے BAE سسٹمز نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی خریداری کے آرڈر کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس ڈیل سے متعلق اطلاعات ایک ایسے وقت سامنے آئیں، جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے تین روزہ دورہ برطانیہ کے آخری روز لندن میں اعلیٰ برطانوی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔

پرنس الولید بن طلال کو رہا کر دیا گیا ہے، خاندانی ذرائع

سعودی عرب کی ’توہین‘: کویتی بلاگر کو پانچ سال سزائے قید

سعودی عرب میں آمریت پسندانہ جدیدیت بلاجواز ہے، تبصرہ

برطانوی ہتھیار ساز ادارے BAE سسٹمز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ سعودی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس ملک کے ’ویژن 2030‘ پر عمل در آمد میں مدد فراہم کرے گا۔ اس ڈیل کی مجموعی مالیت کی تفصیلات تاہم ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لڑاکا طیارہ یورو فائیٹرز متعدد یورپی ممالک کی مشترکہ تخلیق ہے، جس میں اطالوی ادارہ فیرمیکانیکا اور فرانکو جرمن طیارہ ساز ادارہ ایئر بس بھی شامل ہيں۔

برطانوی ہتھیار ساز ادارے کے مطابق، ’’برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ اس یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو 48 ٹائیفون طیاروں کی فروخت عمل میں آ سکے گی۔‘‘

بی اے ای کے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ہم سعودی عرب کی مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ویژن 2030 کے لیے درکار صنعتی استطاعت میں اضافے کے لیے ریاض حکومت کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے قطر کے ساتھ بھی 8 ارب ڈالر کی ایک ڈیل کو گزشتہ برس حتمی شکل دی تھی، جس کے تحت دوحہ حکومت کو 24 ٹائیفون طیارے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ سعودی عرب کے فضائیہ میں پہلے ہی 72 یورو فائیٹر ٹائیفون طیارے شامل ہیں۔