1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانوی بچوں کے لئے جیب خرچ، پچھلے سات سال میں سب سے کم

21 ستمبر 2010

برطانیہ میں ایک تازہ سروےکے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر والدین اپنےگھریلو بجٹ میں ابھی تک بظاہر ’غیرضروری‘ سمجھےجانےوالے اخراجات کم رکھنےکی کوششیں کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PIZC
برطانوی والدین اپنے بچوں کو ہر ہفتے اوسطاﹰ 5.89 پاؤنڈ جیب خرچ دیتے ہیںتصویر: AP

اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ برطانوی بچوں کو ملنے والا ہفتہ وار جیب خرچ گزشتہ سات برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ برطانیہ میں Lloyds بینکنگ گروپ میں شامل Halifax نامی مالیاتی ادارے کے مطابق 2009 میں برطانوی بچوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر اوسطاﹰ 6.24 پاؤنڈ فی کس جیب خرچ کے طور پر ملتے تھے۔ اس رقم میں2010 کے دوران مزید کمی ہو چکی ہے۔ اب یہ ہفتہ وار اوسط 5.89پاؤنڈ بنتی ہے۔

Brixton Market, London
لندن کی برکسٹن مارکیتتصویر: picture alliance/HB Verlag

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب سے ہیلی فیکس نے اس سلسلے میں اعداد و شمار جمع کرنے شروع کئے ہیں، تب سے اب تک یہی ہفتہ وار جیب خرچ اب گزشتہ سات برسوں کے دوران اپنی سب سے کم تر سطح پر پہنچ گیا ہے۔2003 میں برطانوی والدین اپنے بچوں کو ہر ہفتے اوسطاﹰ فی کس 5.79پاؤنڈ جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے۔

Halifax کے ذرائع کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران اکثر بچوں کے والدین کی ہفتہ وار یا ماہانہ تنخواہوں میں معمولی سا اضافہ بھی ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بچوں کو ملنے والے جیب خرچ میں قومی اوسط کی بنیاد پر کمی ہی دیکھنے میں آئی ہے۔

Lloyds بینکنگ گروپ کے مطابق، اس سال کی دوسری سہ ماہی کے اعداد و شمار کی روشنی میں، برطانیہ میں عام کارکنوں کو اوسطاﹰ ہر ہفتے 431 پاؤنڈ تنخوہ کے طور پر ملے۔ اس آمدنی میں بونس کی رقوم شامل نہیں تھیں۔ لیکن اس رقم کے ایک سال پہلے کے مقابلے میں اوسطاﹰ 1.8 فیصد زیادہ ہونے کے باوجود بچوں کی ’پاکٹ منی‘ میں کمی ہی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی سامنے آئی کہ برطانیہ میں بالغ کارکنوں کے طور پر مردوں کی تنخواہیں بہت سے واقعات میں خواتین سے زیادہ ہوتی ہیں اور جیب خرچ کے معاملے میں بھی اکثر والدین اپنے بیٹوں کو اوسطاﹰ بیٹیوں کے مقابلے میں جیب خرچ کے طور پر ہر ہفتے زیادہ رقم ادا کرتے ہیں۔

ہیلی فیکس نامی بینک کی طرف سے کرائے گئے اس سروے میں 26 اگست سے لے کر دو ستمبر تک کے عرصے کے دوران آٹھ اور 15 برس کے درمیان کی عمروں کے 1204 برطانوی بچوں اور بچیوں سے ان کو ملنے والے جیب خرچ کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی گئیں۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید