1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایکس باکس کی گیمز کسی بھی ڈیوائس پر کھیلی جا سکیں گی

11 جون 2018

ایکس باکس کے سربراہ کے مطابق مائیکروسافٹ، ایک انتہائی جدید یا نیکسٹ جنریشن ویڈیو گیم کنسول کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس کنسول اور کلاوڈ سروس کے ساتھ یہ ممکن ہو جائے گا کہ آپ کسی بھی ڈیوائس پر گیمز کھیل سکیں۔

https://p.dw.com/p/2zHxI
Consumer Electronics Show 2012
تصویر: dapd

ایکس باکس کے ٹیم سربراہ، فِل اسپنسر کے مطابق مائیکروسافٹ پانچ نئے گیم اسٹوڈیوز بھی اپنے پراجیکٹ میں شامل کر رہا ہے جن میں سے ایک جنوبی کیلیفورنیا میں بنایا جا رہا ہے جبکہ دیگر چار خریدے جائیں گے۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے سالانہ الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ ایکسپو کے آغاز سے قبل ایکس باکس کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک میڈیا ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپنسر نے بتایا کہ سال کی سب سے بڑی سرمایہ کاری پانچ نئے تخلیقی اسٹوڈیوز کی تیاری کی شکل میں کی جا رہی ہے۔

تاہم اس میڈیا ایونٹ میں پلے گراؤنڈ گیمز، نِنجا تھیوری، اَن ڈیڈ لیبس اور کمپلشن گیمز کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

Flash-Galerie Deutschland Wochenrückblick 2010 KW 33 Gamescom in Köln
تصویر: picture alliance/dpa

مائیکروسافٹ کا ایکس باکس ون، ویڈیو گیم سے بہت آگے

سکرین کے بغیر کمپیوٹر بہت جلد آنے والا ہے

مائیکروسافٹ اس حوالے سے تنقید کا نشانہ رہا ہے کہ وہ ایسی کوئی ہِٹ گیمز تیار کرنے میں ناکام رہا ہے جو صرف ایکس باکس کنسول پر ہی کھیلی جا سکتی ہو۔ دوسری طرف اس کی حریف کمپنی سونی کے ویڈیو گیم کنسول پلے اسٹیشن فور کے لیے کئی ایسی گیمز دستیاب ہیں جو کسی اور کنسول کے لیے موجود نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ سونی پلے اسٹیشن فور کے بعد نئے گیم کنسول کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔

فِل اسپنسر کے مطابق ان کی ٹیم نہایت محنت سے نئے کنسول کی تیاری میں مشغول ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب موبائل اور پرسنل کمپیوٹر کھیلوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ مائیکروسافٹ ’کلاوڈ نیٹ ورک پر بھی کام کر رہا ہے جس کی مدد سے نئی گیمز کو انٹرنیٹ سے منسلک ہو جانے والے دیگر آلات مثلاﹰ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ پر بھی کھیلا جا سکے گا۔‘‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایکس باکس میں مصنوعی ذہانت کو بھی شامل کیا جائے گا جس سے گیم کے کردار حقیقت سے مزید قریب ہو جائیں گے۔

ع ف /ا ب ا (اے ایف پی)