1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک ہزار اضافی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے

Baloch, Atif25 جون 2008

جرمن وزیر خارجہ نے وزیر دفاع فرانز جوزفینگ کی اس تجویز کا دفاع کیا ہے جس کے مطابق ایک ہزار اضافی فوجی افغانستان تعینات کئے جائیں گے

https://p.dw.com/p/EQtn
جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائین مایئرتصویر: AP Graphics/DW

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائین مایئر نےبدھ کے دن پارلیمان میں، پیرس منعقدہ حالیہ افغانستان کانفرنس کا میزانیہ پیش کرتے ہوئے ، افغانستان کے لئے برلن حکومت کی آئیندہ حکمت عملی بیان کی اور اعلان کیا کہ ایک ہزار اضافی جرمن فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔ اس سے قبل افغانستان میں  پینتیس ہزار جرمن فوجی پہلے ہی تعینات ہیں ۔  جرمن وزیر خارجہ نے ابھی تک افغانستان میں اپنے فوجیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ بہت جلد افغانستان میں حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پر امن اور محفوظ حالات کے بغیر تعمیر نو کے عمل کو آگے نہیں بڑھابا جا سکتا۔ شٹائن مائرنے کہا کہ افغانستان میں کئے جا رہے اقدامات افغانستان کے مستقبل اور جرمنی کی سلامتی دونوں کے لئےاہم ہے۔