اس سال موسم گرما میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ننھا منھا اسسٹنٹ ایک جرمن خلاباز کی معاونت کرے گا۔ اس اسسٹنٹ کا نام ہےسائمن۔ یہ ایک روبوٹ ہے، جو دیکھنے، سننے اور سمجھنے کے علاوہ بول بھی سکتا ہے۔ اس روبوٹ نے ایک ٹیسٹ کے دوران یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ خلا میں بے وزنی کی کیفیت میں رہ سکتا ہے۔