1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایڈز کا وائرس منتقل کرنے پر ٹرانسجینڈر پر فرد جرم عائد

صائمہ حیدر
19 جنوری 2018

آسٹریلیا کی ایک عدالت نے جسم فروشی کرنے والے ایک مخنث یا ٹرانسجینڈر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہے، اپنے ایک کلائنٹ کو سروس فراہم کر کے یہ وائرس منتقل کیا۔

https://p.dw.com/p/2r8gQ
Uruguay LGBT-Tag in Montevideo
تصویر: picture-alliance/dpa/J. I. Mazzoni

آسٹریلین عدالت نے جس ٹرانسجینڈر پر یہ فرد جرم عائد کی ہے اُس کی شناخت خاتون کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کلیٹن جیمز پالمر نامی اس مخنث  نے مغربی آسٹریلیا کی ضلعی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اسے مجرم نہ گردانا جائے کیونکہ وہ اس بات سے آگاہ نہیں تھی کہ وہ ایچ آئی وی مثبت کی حامل ہے۔

تاہم سرکاری وکیل بِن سٹینوکس نے عدالت کو بتایا کہ ٹرانسجینڈر پالمر حقیقت کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی حالانکہ سن 2014 نومبر میں مذکورہ کلائنٹ سے ملنے سے دو ماہ قبل ہی ایک نرس نے پالمر کو بتایا تھا کہ وہ ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہو چکی ہے۔آج بروز جمعہ انیس جنوری کو عدالت کی جانب سے کے جے پالمر پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آئندہ کسی تاریخ میں اُسے سزا سنائی جائے گی جو زیادہ سے زیادہ دس سال تک ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں رے 2016  میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 37 ملین تھی، جو کینیڈا کی مجموعی آبادی کے برابر بنتی ہے۔ ان میں قریب 2.1 ملین مریض نابالغ تھے اور یہ تعداد سن 2005 کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے۔