1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت باہر

طارق سعید، کولالمپور12 مئی 2009

پاکستان کے ہاتھوں تین دو سے شکست کھانے والی بھارتی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے چین کو شکست دینا لازمی تھا مگر کپتان سندیپ سنگھ کے دو گول بھی بھارت کی فتح کو ممکن نہ بنا سکے۔

https://p.dw.com/p/HooI
تصویر: AP
Zeeshan Ashraf
جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگاتصویر: AP


چین نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے نہ صرف میچ برابر کیا بلکہ دفاعی چیمپیئن بھارت کو ٹورنامنٹ سے بھی باہر کردیا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ ہریندرا سنگھ نے دفاعی کھیل کو اپنی ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیا۔

منگل کے روز کھیلے گئے میچوں میں جنوبی کوریا نے بنگلہ دیش کو جب کہ میزبان ملک ملائشیا نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جمعرات کو ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں چین کا مقابلہ جنوبی کوریا سے جب کہ تین بار کی چیمپیئن پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا۔