1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کپ: بھارت کی پوزیشن مستحکم

26 جون 2008

ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے تین سو رنز کا ہدف دیا ہے۔ جواب میں تاحال بھارت نے اٹھارہ اووروں کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتیس رنز بنالئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/ERSU
بھارتی پوپ سٹار دلیر مہندی دو ہزار چار میں لاہور میں کھیلے گئے ایک ون ڈے میچ کا لطف اٹھاتے ہوئے فوٹو:اے پیتصویر: AP

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ پچاس اووروں میں‘ بھارت کے خلاف‘ چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو نناوے رنز بنائے۔

کپتان شعیب ملک‘ شاندار ایک سو پچیس رنز‘ یونس خان انسٹھ رنز‘ اور سلمان بٹ پینتیس رنز کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے لئے نمایاں سکورر رہیں۔

بھارت کی طرف سے آر پی سنگھ نے چوالیس رنوں کے عوض ایک پاکستانی کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ کٹ پلائی کپ کے ہیرو‘ پروین کمار اپنے دس اووروں میں چھپن رنز دے کر کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

ابھی تک بھارت اور پاکستان‘ دونوں ہی ٹیموں نے‘ ہانگ کانگ جیسی نوآموز ٹیم کے خلاف اپنے اپنے میچ جیتے ہیں۔