1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشوریا رائے امید سے ہیں، امیتابھ بچّن

22 جون 2011

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچّن نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری دی ہے کہ ان کی بہو ایشوریا بچّن امید سے ہیں۔

https://p.dw.com/p/11h2U
سابقہ مس ورلڈ، ایشوریا رائے بچّنتصویر: UNI

سابقہ مس ورلڈ اور بالی وڈ کی مشہور ہیروئن ایشوریا رائے بچّن امید سے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچّن اور ایشوریا رائے کے سسر امیتابھ بچّن نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے کیا۔

روئٹرز نے امیتابھ بچّن کا ٹوئیٹ پیغام کچھ یوں جاری کیا: ’میں دادا بننے والا ہوں۔ ایشوریا امید سے ہے۔ میں انتہائی خوش ہوں۔‘

Flash-Galerie Indien Bollywood Abhishek Bachchan Aishwarya
بچّن فیملی: (دائیں سے بائیں) امیتابھ بچّن، ایشوریا رائے بچّن، ابھیشیک بچّنتصویر: UNI

سینتیس سالہ ایشوریا رائے بچّن کی شادی امیتابھ بچّن کے فرزند اور بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچّن سے سن دو ہزار سات میں ہوئی تھی۔

منگل کے روز ایشوریا رائے کے میڈیا منیجر نے اس خبر کی تصدیق کی، تاہم اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔

Bollywood Schauspieler Amitabh Bachchan Indien
انیس سو ستّر اور اسّی کی دہائی میں امیتابھ بچّن کا طوطی بولتا تھاتصویر: UNI

ایشوریا رائے نے انیس سو چورانوے میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو ستانوے میں منی رتنم کی ایک فلم سے ہوا۔ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کی فلموں کی تعداد چالیس ہے۔ ایشوریا کی شہرت بین الاقوامی سطح کی ہے اور انہیں بعض اوقات ’دنیا کی حسین ترین خاتون‘ کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔

امیتابھ بچّن انیس سو ستّر اور اسّی کی دہائی میں بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکار تھے۔ ان کی تازہ ترین فلم کا نام ’بڈھا ہوگا تیرا باپ ہے‘ جو اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم امیتابھ بچّن کے ستّر کی دہائی کے ’اینگری ینگ مین‘ کے اسلوب کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں