1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، پاکستانی وزارت خارجہ

William Yang/ بینش جاوید AFP
21 جون 2017

پاکستان نے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو اپنے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں اپنی حدود کے اندر مار گرایا ہے۔ یہ بات پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2f8PJ
Pakistan Luftwaffe Kampfflugzeug von PAF
تصویر: picture-alliance/Yu Ming Bj

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ڈرون نے پیر کے روز پاکستانی سرحد عبور کی، ’’پاکستان ایئرفورس نے اس ڈرون کو مار گرایا کیونکہ یہ نامعلوم ڈرون پاکستانی حدود کے تین سے چار کلومیٹر اندر پرواز کر رہا تھا۔‘‘ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے تہران حکومت کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان جس کی سرحد پاکستان اور افغانستان کے ساتھ لگتی ہے، حالیہ مہینوں کے دوران ایرانی فورسز اور سُنی عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔

تہران نے رواں برس اپریل نے پاکستان سے اس بات پر احتجاج بھی کیا تھا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے سرحد پار کر کے 10 ایرانی سرحدی گارڈز کو ہلاک کر دیا تھا۔

سیستان بلوچستان میں سکیورٹی ایجنسیوں کی اکثر منشیات کے اسمگلرز کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوتی ہیں۔ یہ صوبہ اس راستے پر ہے جسے ہیروئن اور چرس کی افغانستان اور پاکستان سے یورپ، مشرق وُسطیٰ اور افریقہ کی طرف اسمگلنگ کا ایک بڑا روٹ قرار دیا جاتا ہے۔