1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی اپوزیشن کا مظاہرے منسوخ کرنا قابل افسوس ہے: ہلیری کلنٹن

11 جون 2010

امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ایرانی اپوزیشن کی طرف سے اپنے طے شدہ احتجاج کو منسوخ کرنے کو ’قابل افسوس‘ قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Nnty
تصویر: AP

گزشتہ سال کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے ایک سال پورا ہونے پر ایرانی اپوزیشن نے آئندہ ویک اینڈ پر ملک گیر احتجاج اور ریلیوں کا پروگرام بنا رکھا تھا جو اچانک ہی منسوخ کر دیا گیا۔

ایرانی اپوزیشن رہنما میر حسین موسوی اور مہدی کروبی نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انسانی جانوں اورعوامی املاک کے ممکنہ نقصان کے پیش نظر، وہ ہفتے کے دن ہونے والے اپنا طے شدہ احتجاج منسوخ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے کلنٹن نے کہا کہ صرف یہی قابل افسوس نہیں کہ ایرانی اپوزیشن نے اپنا احتجاج منسوخ کر دیا ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برداری کو ایرانی حکومت سے کس طرح کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن حکومت ایرانی عوام کے ساتھ ہے۔

UN-Atomwaffenkonferenz in New York
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنتںتصویر: picture alliance/dpa

گزشتہ ہفتوں کے دوران موسوی اورکروبی بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ موجودہ ایرانی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ نئے صدارتی انتخابات منعقد کروانے کے حق میں ہیں۔

بارہ جون سن دو ہزارنوکے ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج منظرعام پر آنے کے بعد کروبی اور موسوی دونوں نے ہی حکومت پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے، انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ایران بھر میں شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو رواں سال تک جاری رہا۔ اس دوران حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے اور بے شمار صحافیوں، اصلاح پسندوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف مقدمے درج کئے گئے جبکہ کئی کو جیلوں میں بھی ڈال دیا گیا۔

اس مرتبہ بھی ایرانی حکومت نے خبردار کر رکھا تھا کہ کسی بھی احتجاج یا مظاہرے کی صورت میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں