1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اہلیہ کی ہلاکت پر ششی تھرور پر فرد جرم عائد

14 مئی 2018

اپنی اہلیہ سنندہ پُشکر کی خودکشی میں مدد کے الزام کے تحت بھارتی سیات دان اور اقوام متحدہ کے سابق سفارت کار ششی تھرور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے تھرور ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2xh1Q
Der indische Verwaltungsminister Shashi Tharoor mit seiner Ehefrau Sunanda Pushkar
تصویر: picture-alliance/AP Photo

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے وکلاء کے حوالے سے پندرہ مئی بروز پیر بتایا ہے کہ اپنی اہلیہ کی خودکشی کے عمل میں ان کی حوصلہ افزائی یا اعانت کرنے پر ششی تھروو پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت پیٹیشن دائر کرنے والے وکیل ایشکرن سنگھ بھنڈاری نے بتایا ہے کہ اس فرد جرم میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ششی تھرور نے اپنی ازدواجی زندگی میں ’سفاکانہ رویہ‘ رویہ اختیار کیا۔

’بیوی کا قتل‘، سابق بھارتی وزیر کو تفتیش کا سامنا

بھارتی وزير کی اہليہ سونندا پشکر کی ’پراسرار موت‘

بھارتی وزیر کا پاکستانی صحافی سے ’معاشقہ‘، بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا

سنندہ پُشکر کی لاش جنوری سن دو ہزار چودہ میں نئی دہلی کے ایک لگژری ہوٹل سے  پرسرار حالت میں ملی تھی۔ تب سنندہ کی عمر اکاون برس تھی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا تھا، جب کچھ دن قبل ہی سنندہ نے اپنے شوہر پر ’بے وفائی‘ کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر ایک پاکستانی صحافی خاتون کے ساتھ ’معاشقہ‘ چلا رہے ہیں۔ میڈٰیا رپورٹوں کے مطابق عدالت نے اس مقدمے کی پہلی سنوائی کے لیے چوبیس مئی کی تاریخ طے کی ہے۔

اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سیاست دان اور سابق وزیر ششی تھرور نے اپنی بیوی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’بے معنی‘ قرار دیا ہے۔ انہوں ںے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’سنندہ کو جو کوئی بھی جانتا ہے، وہ یہ یقین نہیں کرے گا کہ وہ خودکشی کر سکتی تھیں۔‘‘

اقوام متحدہ میں سابق نائب سیکرٹری جنرل برائے کمیونکیشن اینڈ پبلک انفارمیشن تھرور نے مزید کہا، ’’اکتوبر سن دو ہزار سترہ میں ایک قانونی افسر نے دہلی کورٹ میں ایک بیان دیا تھا کہ انہیں کسی کے خلاف کوئی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اور اب چھ ماہ بعد ان کا کہنا ہے کہ میں نے خودکشی میں مدد کی۔ یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘

سن دو ہزار پندرہ میں بھارتی پولیس نے ششی تھرور سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ تب انہیں تھرور کو اس الزام کا سامنا تھا کہ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی قانونی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔ سنندہ کی ہلاکت کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں زہر دیا گیا تھا۔ اس وقت پولیس نے قتل کا مقدمہ بھی دائر کر دیا تھا تاہم کسی مشتبہ شخص کا نام نہیں لیا گیا تھا۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے کہا تھا کہ سنندہ نے خودکشی کی تھی۔ ششی تھرور نے سن دو ہزار سات میں اقوام متحدہ میں اپنی ملازمت کو خیرباد کہتے ہوئے ملکی سیاست میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے سن دو ہزار دس میں سنندہ سے شادی کی تھی۔ جنوری سن دو ہزار چودہ میں سنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے شوہر کا پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ اس واقعے کے کچھ دنوں بعد ہی سنندہ پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی تھیں۔

ع ب / ا ا / خبر رساں ادارے

معروف بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی ڈی ڈبلیو ٹی وی سے خصوصی گفتگو