ہم سب ہی چاہتے ہیں کہ ہمارا لائف پارٹنر ایک اچھا ساتھی ثابت ہو۔ لیکن ایک اچھے ساتھی کا انتخاب کرنا ایک انتہائی مشکل عمل بھی ہوسکتا ہے۔ اب سائنس کی بدولت اس میدان میں بھی انسانوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ اِرتقائی حیاتیات کے ایک ماہر اس موضوع پر ریسرچ کر رہے ہیں کہ درست پارٹنر کیسے ڈھونڈا جائے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اس مقصد میں کسی حد تک کامیاب ہو سکیں۔