1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپنے والد پر پورا یقین ہے، ایوانکا ٹرمپ

بینش جاوید AP
26 فروری 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے والد کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزمات کی تردید پر وہ یقین کرتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2tMKo
Ivanka Trump Siemens Technik Akademie
تصویر: picture-alliance/AP/M. Sohn

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ سے نیوز چینل این بی سی کے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ان خواتین پر یقین کرتی ہیں جنہوں نے ان کے والد پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا،’’ ایک بیٹی سے اپنے والد کے بارے میں یہ سوال پوچھا جانا غیر مناسب ہے۔‘‘

ایوانکا نے مزید کہا،’’میں اپنے والد پر یقین رکھتی ہوں، میں اپنے والد کو جانتی ہوں، میرے خیال میں بطور ایک بیٹی یہ میرا حق ہے کہ میں اپنے والد پر یقین کروں۔‘‘

واضح رہے کہ درجنوں خواتین  ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کے الزمات عائد کر چکی ہیں۔ امریکی صدر خود بھی ایسے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔