1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوپرا پرفارمنس کا جرمن فیسٹول

رپورٹ :عابد حسین ،ادارت:عدنان اسحاق26 جولائی 2009

جرمن سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اِس پر وقتاً فوقتاً کئی تاریخ ساز شخصیات نے جنم لیا اور اپنے انمٹ نقوش چھوڑے۔ جمالیاتی فنون میں جرمن موسیقار رچرڈ واگنر کو ایسی ہی ہستیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/IxTt
قدیمی اوپرا ہاؤس میں Bayreuth Festival کا اہتمام کیا جاتا ہے۔تصویر: AP

جرمنی کے اوپرا پرفارمنس کے مشہورِ زمانہ Bayreuth Festival کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے علاوہ جرمنی اور یورپ کی ممتاز سماجی اور ثقافتی شخصیات موجود تھیں۔

جرمن صوبے باویریا کے شمال میں پہاڑیوں کے دامن میں واقع Bayreuth کا شہر اِس اہم ثقافتی فیسٹول کا میزبان ہوتا ہے۔ جہاں مختلف فنکار انیسویں صدی کے عظیم موسیقار، تخلیق کار اور مضمون نگار رچرڈ واگنر کی تخلیقات کو سٹیج پر پیش کرتے ہیں۔

Wolfgang und Katharina Wagner in Bayreuth freies Format
جرمن موسیقار رچرڈ واگنر کے نوے سالہ پوتے وولف گانگ واگنرتصویر: AP

اِس فیسٹول میں پیش کئے جانے والے تمام اوپراز خصوصی طور پر تیار کردہ حال Bayreuth Festspielhaus میں پیش ہوتے ہیں۔ اِس ھال کو خاص طور پر رچرڈ واگنر نے اپنی نگرانی میں تعمیر کروایا تھا۔ فیسٹول اب بھی ایک سو چالیس سالہ قدیمی ہال میں ہی پیش کیا جاتا ہے۔

Bayreuth Festspielhaus بظاہر ایک اوپرا ہاؤس ہی ہے لیکن اِس میںسازندے سٹیج کے نیچےہوتے ہیں۔ رچرڈ واگنر کے نزدیک اِس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اِس صورت میں شائقین کُلی طور پر فنکاروں کی صداکاری و اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہیں بصورت دیگر ساز نوازوں کی موجودگی سے توجہ تقسیم ہونے کا قوی یقین ہوتا ہے۔ اِس حوالے سے بہلا ڈیزائن شدہ حال تیرہ اگست سن اٹھارہ سو چھہتر میں کھولا گیا تھا اور جہاں چار دِن تک ایک خصوصی اوپرا کو پیش کیا گیا جس کا نام تھا Der Ring des Nibelungen یعنی The Ring of the Nibelung ۔

Deutschland Oper Bayreuth Eva Wagner-Pasquier und Katharina Wagner
Bayreuth Festival کی منتظمین کیتھرینا اور ایوا واگنرتصویر: AP

ویلہلم رچرڈ واگنر ایک نابغہٴ رُوزگار شخصیت تھی جس کے موسیقی پر انمٹ نقوش ہے۔ خاص طور پر اوپرا اندازِ فنکاری و گائیکی کو اُنہوں نے ایک نیا اسلوب فراہم کیا تھا۔ وہ انتہائی بڑے تخلیق کاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ Bayreuth Festival کو ایک معنوں میں رچرڈ واگنر کے مداحین کا اجتماع بھی کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ کئی مہینوں پہلے اِس فیسٹول کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔

DEU_Bayreuth_Wagner_Nachfolge_B Kopie.jpg
رچرڈ واگنر کا مجسمہتصویر: AP

گزشتہ ستاون سالوں سے Bayreuth Festival کا انعقاد رچرڈ واگنر کے پوتے ولف گانگ واگنر کر رہے ہیں۔ وولف گانگ واگنر اگلے ماہ نوے برس کے ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال سے اُنہوں نے اِس خصوصی سالانہ فیسٹول کے انتظام و انصرام کے مکمل اختیارات بتدریج اپنی دو بیٹیوں کیتھرینہ اور ایوا کو تفویض کر دیئے ہیں۔کیتھرینہ کو اب اِس فیسٹول کا مرکزی انتظامی کردار تصور کیا جا تا ہے۔ اِس سال کے فیسٹول کے آغاز پر اُنہوں نے ہی معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا تھا۔

اِس سال خاص طور پر بچوں میں اوپیرا انداز کو مقبول کرنے کے سلسلے میں کوشش کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ چھ سے دس سال کے بچوں کو رچرڈ واگنر کا ایک اوپیرا خاص طور پر پیش کا جائے گا۔ اِس سال کا Bayreuth Festival اگلے ماہ یعنی اگست کی اٹھائیس تاریخ تک جاری رہے گا۔

Bayreuth Festival کی انتظامیہ نے سن دو ہزار تیرہ میں رچرڈ واگنر کی دو سوویں سالگرہ کی تقریبات کو مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے ساتھ حتمی شکل دینے کی کو شش شروع کردی ہے۔