1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولپکس میں چین کی واضح برتری

عاطف توقیر19 اگست 2008

بیجنگ اولمپکس میں میزبان چین واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ میڈلز چارٹ پر چین43 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔امریکہ کے حصے میں 25 تمغے آئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F12I
چینی کھلاڑی زانگ 176 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل کے حقدارتصویر: picture-alliance/ dpa

بیجنگ اولمپکس میں چینی ایتھلیٹس کی زبرداست پرفارمنس کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری رہا۔چین نے اب تک 43 طلائی تمغوں کے ساتھ ساتھ 14 سلور اور 19 براؤنز میڈلز بھی حاصل کر لئے ہیں۔

امریکہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد 79 ہے جس میں سونے کے 26 تمغوں کے علاوہ چاندی کے 26 اور کانسی کے27 تمغے شامل ہیں۔

مردوں کے ٹرائی تھیلوں مقابلوں میں جرمنی کے فروڈینو نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ سیلنگ کے لیزر کلاس ایونٹ میں برطانیہ کے پال گوڈیس نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ خواتین کی لیزر ریڈئیل سیلنگ میں امریکہ کی ٹیونی کلف نے گولڈ میڈل جیتا۔

میڈلز پوزیشن پر برطانیہ 15گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔آسٹریلیا 11 طلائی، 12سلور اور کانسی کے 12تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر جب کہ جرمنی سونے کے 11،چاندی کے8اور کانسی کے 9تمغوں کے ساتھ تمغون کے چارٹ پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔