1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپک ٹِٹ بِٹس

Qureshi, Abid Hussain4 اگست 2008

بیجنگ اولمپکس میں شرکت کرنے والے نامور پیراک مائیکل فلپس کیمرہ مینوں شا ئقین سے بچ کر اولمپک گاؤں پہنچ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/EqMA
امریکی پیراک مائیکل فلپستصویر: AP

بیجنگ ائرپورٹ پر سینکڑوں شائقین اور دوسرے لوگ اُن کے منتظر تھے۔ مگر بغلی دروازے سے مائیکل فلپس نکل گئے۔ وہ سنگا پور میں تربیت مکمل کر کے اولمپک کھیلوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ چار سال قبل ایتھنز اولمپکس میں فلپس نے چھ سونے کے تمغے جیتے تھے۔ وہ اِس کوشش میں ہیں کہ بیجنگ اولمپکس میں اپنے ریکارڈ کو بہتر کرسکیں۔

کھیلوں کے چینی حکام نے اُس اعتراض کو مسترد کردیا ہے کہ چینی جماسٹک ٹیم میں چودہ سالہ ایتھلیٹ شامل ہے۔ اولمپک کھیلوں میں شرکت کرنےوالے ایتھلیٹ کی عمر سولہ سےکم نہیں ہونی چاہیئے۔ یانگ یلین نامی ایتھلیٹ کا سن پیدائش اُنیس سو ترانوے بیان کیا جاتا ہے۔ امریکی اخبارات میں بھی چین کےکم سن ایتھلیٹوں کے بارے میں رپورٹس شائع ہو چکی ہیں جو بیجنگ اولمپکس کے دستے میں شامل ہیں۔ چین اِن تمام رپورٹوں کی تردید کرتا ہے۔

اولمپک کھیلوں کے دوران کسی گروپ کی جانب سے احتجاج کرنے کے سلسلے میں چینی حکام نے پیشگی شرائط کا اعلان کردیا ہے۔ احتجاج کرنےکی اطلاع پانچ دِن قبل حکام کو دیا ہو گی۔ یہ احتجاجات تین مخصوص مقامات پر کئے جا سکیں گے۔ اجازت شہر کے پولیس سٹیشن سےحاصل کی جا سکے گی۔