اولمپک مشعل واپس وینکور پہنچ گئی
22 جنوری 2010سن دو ہزار دس کے سرمائی کھیلوں کا انعقاد بارہ تا اٹھائیس فروری کو ہوگا۔ کینیڈا کی فٹ بال لیگز کے ہیڈ کوچ ’والی بیونو‘ نے اولمپک ٹارچ مغربی کینیڈا کے علاقے ’البرٹا‘ کے سابق پریمئر ’Peter Lougheed‘ سے اُس وقت حاصل کی جب ایک سو چھ دنوں کا سفر طے کرکہ مشعل کینیڈا کے راکی ماؤنٹینز یا مشہور زمانہ کوہستانی سرحدی علاقے Kicking Horse Pass کے علاقے میں داخل ہوئی۔
برٹش کولمبیا کے پریمئیر’ گورڈن کیمپبل‘ نے اولمپک مشعل کے اس سفر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کینیڈا کے عوام کے اندر ایک ایسا احساس یکجہتی پیدا کر دیا ہے جو اس سے پہلے نہیں پایا جاتا تھا۔
انہوں نے اولمپک ٹارچ کا اُس کے گھر پہنچنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اس سفر نے کینیڈا میں آباد ہزاروں برادریوں اور لاکھوں باشندوں تک ’اسپورٹس کی اسپرٹ‘ پہنچائی ہے۔
برٹش کولمبیا کے باشندے اولمپک مشعل کی آمد پر خوشی منا رہے ہیں ساتھ ہی بائیس دنوں میں شروع ہونے والے ’ونٹر گیمز یا ’اولمپک اور پیر المپک‘ کھیلوں کی افتتاح کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ اولمپک ٹارچ نے اپنا یہ سفر گزشتہ سال تیس اکتوبر کو ’ویکٹوریا برٹش کولمبیا‘ سے شروع کیا تھا۔ مشعل آرکٹک سے ہوتی ہوئی مشرقی اٹلانٹک گئی جہاں سے پورے پیسیفک ساحل کا چکر مکمل کرتے ہوئے وینکور میں برٹش کولمبیا کے علاقے تک پہنچی۔
رپورٹ : کشور مصطفیٰ
ادارت : شادی خان سیف