1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اورکزئی ایجنسی میں فوجی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاک

3 اپریل 2010

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقے میں فوج کی تازہ کارروائیوں میں 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔

https://p.dw.com/p/MmiQ
تصویر: AP

اورکزئی ایجسنی میں فورسز طالبان کے خلاف ایک نیا محاذ کھڑا کئے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان سے وہاں جا چھپے ہیں۔

فوج کے ایک اعلامئے کے مطابق ہفتہ کی کارروائی کے دوران اہم پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اس دوران چھ فوجی ہلاک جبکہ دس زخمی ہوئے۔ متعدد طالبان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Pakistan Landschaft in Waziristan Luftaufnahme
اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ چند دنوں میں ایک سو عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیںتصویر: Abdul Sabooh

خبررساں ادارے AFP نے نیم فوجی سیکیورٹی فورس فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی میں کی گئی اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

اس علاقے میں فوج نے کارروائیاں گزشتہ ماہ کے اواخر میں شروع کیں اور وہاں اب تک ایک سو سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی پشاور سے جنوب مغربی ایک گاؤں شیخاں میں کی گئی۔ سینیئر پولیس اہلکار شیر اکبر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں