مال بردار ٹریلر کا ڈرائیور رات کو اگر سو رہا ہو، تو یقیناًیہ خطرہ تو ہوتا ہے کہ کنٹینر سے سامان چوری نہ ہو جائے۔ جرمنی میں اب اس کا حل بھی نکال لیا گیا ہے۔ انٹیلیجنٹ ٹیکسٹائل ۔۔ جی ہاں ایک کپڑے کی ایسی جالی جس میں الیکٹرانک چِپ لگائی گئی ہے۔ ادھر چور نے چوری کی کوشش کی اور ادھر آلارم بج گیا۔