1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’امن کے فروغ کے لیے بن لادن کے گھر کا استعمال‘

1 جولائی 2011

جانوروں کے حقوق کی ایک برطانوی تنظیم نے کہا ہے کہ اس نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کو امن کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی حکومت پاکستان سے اجازت مانگی ہے۔

https://p.dw.com/p/11n5P
تصویر: picture alliance/Ton Koene

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے درخواست کی ہے کہ انہیں کمپاؤنڈ کی دیواریں رنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔ تنظیم کے مطابق دیواروں پر امن کے پیغامات درج کیے جائیں گے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ دیواروں پر ’’امن کو ایک مرتبہ موقع دیں‘‘ اور ’’عدم تشدد کا آغاز اپنے گھر سے کریں‘‘ جیسے فقرے لکھے جائیں گے۔

اس تنظیم کے سربراہ Ingrid Newkirk کا کہنا تھا کہ جس گھر میں اسامہ بن لادن ہلاک ہوا ، اس کی دیواروں پر مختلف اقسام کی پینٹنگز بھی بنائی جائیں گی، جن کا مقصد امن کا درس دینا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے مذہبی نشانیاں بھی بنائی جائیں گی۔ اسلام کا چاند، مسیحیوں کا صلیبی نشان، ہندوؤں اور یہودیوں کے مذہبی نشانات بھی بنائے جائیں گے۔

NO FLASH Osama bin Laden Haus
اس تنظیم کے سربراہ Ingrid Newkirk کا کہنا تھا کہ جس گھر میں اسامہ بن لادن ہلاک ہوا، اس کی دیواروں پر مختلف مذاہب کے مذہبی نشانیاں بھی بنائی جائیں گیتصویر: AP

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی یہ تنظیم انہیں ذبح کیے جانے یا ان گوشت کھانے کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ خوراک کے لیے جانوروں کے علاوہ متبادل ذرائع تلاش کیے جانے چاہیئں اور زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔

دہشت گروہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن ہلاکت کی دو مئی کو ابیٹ آباد میں ہلاکت کے بعد سے اس کا گھر دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حکومت نے صرف چند صحافیوں کو وہاں جانے کی اجازت دی تھی اور اس کے بعد اس گھر کو بند کر دیا گیا تھا۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کسی وقت پورے گھر کو مسمار کر دیا جائے گا تاکہ لوگ عقیدت کے طور پر وہاں جانا نہ شروع کر دیں۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: ندیم گِل