1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا: زنجیروں سے بندھے بہن بھائی برآمد

عاطف توقیر
16 جنوری 2018

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اپنے ہی گھر میں اپنے اپنے پلنگ پر بندھے 13 بہن بھائیوں کو پولیس نے چھڑا لیا ہے، جب کہ ان کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ان بچوں پر کیے جانے والےمبینہ تشدد کی تفتیش کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2qucl
USA Geschwister aus Gefangenschaft befreit in Perris
تصویر: Reuters/M. Blake

پولیس کے مطابق جب اہلکار اس گھر میں داخل ہوئے تو ان میں سے کچھ بچوں کو اندھیرے میں پلنگ کے ساتھ بندھا ہوا پایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس گھر سے متعلق خبر اس وقت ہوئی، جب اتوار کے روز 17 سالہ بچی اس گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے پولیس کو فون کر دیا۔

امریکا: زنجیر اور رسی میں بندھے بچے برآمد

بھارت کی عمر رسیدہ  عورتیں آئی وی ایف ٹیکنالوجی سے ماں بننے کے قابل

پورا جوہڑ غائب، جغرافیائی تبدیلی یا کرامات

پولیس کے مطابق فون کرتے ہوئے یہ بچی اس قدر پریشان تھی کہ ابتدا میں انہیں لگا کہ اس کی عمر دس برس ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کال کے بعد پولیس نے کیلی فورنیا کے علاقے پیریس میں واقع اس گھر پر چھاپہ مارا اور یہاں انہیں دو سے 29 برس کے دیگر 12 بہن بھائی ملے۔

عمر رسیدہ خواتین ماں بننے کے قابل

مقامی کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھر میں موجود بعض بچے زنجیروں اور رسیوں سے بندھے ہوئے تھے اور گھر کے اندر کے حالات کچھ مشکوک تھے جب کہ والدین ان بچوں کو اس طرح جکڑنے کی کوئی منطقی وجہ نہیں بتا پائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کو پتا چلا تھا کہ گھر کے اندر 12 بچے موجود ہیں، تاہم یہ بات باعث حیرت تھی کہ اس گھر میں موجود سات بہن بھائی بالغ بھی تھے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بہن بھائی کم خوراکی کا شکار تھے اور انتہائی گندی حالت میں تھے۔

پولیس دفتر کے مطابق ان بچوں کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ بے انتہا بھوکے ہیں، جس پر انہیں خوراک اور مشروبات پیش کیے گئے۔

اس واقعے کے بعد 57 سالہ والد ڈیوڈ لوئیس ٹُرپِن اور 49 سالہ والدہ لوزی آنا ٹُرپِن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے بچوں پر تشدد اور ان کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں ضمانت پر رہائی کے لیے نو ملین ڈالر درکار ہوں گے۔