1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان کی پہلی خواتین پروگرام کوڈرز کی افیم کے خلاف جنگ

عنبرین فاطمہ نیوزایجنسیاں
6 فروری 2018

افغانستان کے انتہائی قدامت پسند صوبے، ہرات سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین کا ایک گروپ، جنگ سے متاثرہ اس ملک میں روایتی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مردانہ اجارہ داری والی کمپیوٹر پروگرامنگ کی فیلڈ میں کام کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/2sBgU
Afghanistan Code To Inspire Fereshteh Forough
تصویر: Codetoinspire.org

ان خواتین پروگرام کوڈرز نے ایک ایسا ویڈیو گیم تخلیق کیا ہے، جس میں افغانستان میں طالبان کے دور حکومت کے دوران  بڑے رقبے پر کی جانی والی افیم کی کاشت کے خلاف کی جانے والی حالیہ کوششوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ تمام خواتین ہرات کے ایک کمپیوٹر ٹرینگ سینٹر سے وابستہ ہیں۔ اس ٹرینگ اسکول میں کالج اور یونیورسٹی کی تقریبا 80 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ یہاں یہ لڑکیاں اپنی ویب سائٹس بنانے کے علاوہ موبائل ایپلیکیشن، گیمز اور ویب ڈیولیپمنٹ سیکھ رہی ہیں۔ 

20سالہ خاتیرہ محمدی اس سینٹر میں طالبہ بھی ہیں جن کے لیے یہ ویڈیو گیم صرف کھیل نہیں ہے۔ ’فائٹ اگینسٹ اوپیم‘ نام کا یہ ویڈیو گیم ان کے بھائی کی زندگی کے حقیقی تجربے پر مبنی ہے جو کئی برسوں پہلے ہلمند میں امریکی افواج کے لیے مترجم کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

Afghanistan Code To Inspire Fereshteh Forough
تصویر: Codetoinspire.org

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے محمدی بتاتی ہیں، ’’ میرا بھائی جب بھی گھر واپس آتا تو ہمیں افیم کے کاشتکاروں کے خلاف کارروائی کے دوران افیم کے کھیتوں کے بارے میں بتاتا تو کبھی بارودی سرنگوں کے خوفناک دھماکوں کی کہانی سناتا۔‘‘

محمدی اور سینٹر میں موجود ان کی دیگر ساتھیوں نے ایک ایسا ویڈیو گیم تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا جو خصوصی طور پر نوجوانوں میں شعور اجاگر کرے۔ اس گیم میں نہ تو جہازوں سے بم گراتے دیکھا جا سکتا ہے  اور نہ ہی عسکریت پسندوں سے کوئی لڑائی دکھائی گئی ہے بلکہ نشے کے خلاف جنگ کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ اس گیم میں دکھایا گیا ہے کہ  کس طرح ہلمند میں ایک افغان فوجی اہلکار نشے کے خاتمے کے مشن پر ہے اور اس دوران اس کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو عبور کرتے ہوئے وہ اگلے لیول پر پہنچ پاتا ہے۔

میرا نام کہاں ہے؟ افغان خواتین کی شناخت کی جنگ میں

افغانستان: کارٹون کردار خواتین کی عزت کرنے کا سبق دیں گے

یاد رہے کہ افغانستان دنیا میں خشخاش پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس کے پودے سے افیم اور ہیروئن حاصل کی جاتی ہے۔ صوبہ قندھار اور ہلمند میں سب سے زیادہ افیم کی کاشت کی جاتی ہے جبکہ ہرات کے راستے افیم اور ہیروئن ایران سمیت دیگر پڑوسی  ممالک میں اسمگل کی جاتی ہے۔

افغانستان ميں خواتين کا اولين ٹیلی وژن چينل