1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان کا یوم آزادی، سکیورٹی انتہائی سخت

William Yang/ بینش جاوید AFP
19 اگست 2017

جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان آج اپنا یوم آزادی منا رہا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران متعدد خونریز حملوں کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اس موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2iUfd
Symbolbild - Fahne Afghanistan
تصویر: Getty Images/AFP/S. Marai

آج 19 اگست کو افغانستان اپنا 98واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ آج ہی کے روز 1919ء میں راولپنڈی میں اس معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت افغانستان کو برطانیہ سے مکمل آزادی ملی تھی۔ حالانکہ تین خونی جنگوں کے باوجود افغانسان کبھی بھی مکمل طور پر برطانوی سلطنت کا حصہ نہیں بن سکا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان کا سُرخ، سیاہ اور سبز رنگوں پر مشتمل تین رنگا جھنڈا کابل کی کئی گلیوں میں لہراتا نظر آ رہا ہے تاہم افغانستان کے زیادہ تر حصوں میں یہ دن بغیر کسی جوش وجذبے کے بغیر ہی گزر جائے گا۔ اس کی وجہ عام افغان کا وہ غم وغصہ بھی ہے جو سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور امریکی سربراہی میں افغانستان میں موجود بین الاقوامی اتحادی افواج کی طرف سے جاری خانہ جنگی کی صورت میں ایک طرحر کی ناکامی کے باعث پایا جاتا ہے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل میں اس دن کے حوالے سے کوئی بڑی عوامی تقریبات منعقد نہیں کی گئیں۔ رواں برس 31 مئی کو ہونے والے ٹرک بم حملے کے سبب کابل میں سکیورٹی کے حوالے سے مزید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اس ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 150 ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت عام افغان شہریوں کی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی تھی۔

اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر آج ہفتہ 19 اگست کو کابل شہر میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔ افغان پاپ اسٹار آریانا سعید نے آج کے دن ایک میوزک کنسرٹ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی افغان اعلیٰ حکام کے لیے ایک پرائیویٹ تقریب کی میزبانی کریں گے۔ یہ تقریب صدارتی محل میں منعقد ہو رہی ہے۔ افغان وزرات دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق صدر اشرف غنی اس تقریب سے خطاب کریں گے اور وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ میں تعمیر کیے گئے آزادی مینار پر پھولوں کا گلدستہ بھی رکھیں گے۔

Afghanistan Unabhängigkeitstag Präsident Ashraf Ghani
افغان صدر اشرف غنی افغان اعلیٰ حکام کے لیے ایک پرائیویٹ تقریب کی میزبانی کریں گےتصویر: Reuters/O. Sobhani

شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان عبدالبصیر مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا، ’’ہماری پولیس کے تمام یونٹ انتہائی الرٹ ہیں اور انہیں شہر بھر میں تعینات کیا گیا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی علاقوں اور اس کے ارد گرد پولیس چیک پوائنٹس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید