1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں ’بھارتی قونصل خانے پر بم حملے کا منصوبہ ناکام‘

مقبول ملک
26 اکتوبر 2016

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق مشرقی افغانستان میں جلال آباد کے شہر میں بھارتی قونصل خانے پر ایک بم حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے مطابق اس حملے کے دو منصوبہ ساز گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2RkA4
Afghanistan Anschlag auf Indisches Konsulat in Dschalalabad
تصویر: Reuters/Parwiz

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے بدھ چھبیس اکتوبر کو ملنے والی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق جن دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد کے علاوہ بم بنانے کا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

افغانستان: نئے بھرتی ہونے والے بارہ فوجی ہلاک

افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ پر خودکش حملہ اور فائرنگ

’پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ ہم نے کیا‘، داعش کا اعتراف

افغانستان: پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ

ہندو کش کی اس ریاست کے انٹیلیجنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (NDS) نے آج جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر بم حملے کے اس مبینہ منصوبے اور دو ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ گرفتار شدگان کس ملک کے شہری ہیں۔

Afghanistan Anschlag auf Indisches Konsulat in Dschalalabad
افغان شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر ماضی میں کئی حملے کیے جا چکے ہیںتصویر: Reuters/Parwiz

روئٹرز نے اس بارے میں اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ اہم بات یہ بھی ہے کہ دو مبینہ حملہ آوروں کی یہ گرفتاری ایک ایسے وقت پر عمل میں آئی ہے جب کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے فوجی دستوں کے مابین بار بار ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے باعث نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور ابھی اسی ہفتے پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی ایک ٹریننگ اکیڈمی پر کیے جانے والے خود کش دہشت گردانہ حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم بھارتی قونصل خانہ نہ صرف پاک افغان سرحدی علاقے سے زیادہ دور نہیں ہے بلکہ ماضی میں اسے متعدد مرتبہ مختلف ہلاکت خیز بم حملوں کو نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے۔