1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان: تشدّد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک

28 فروری 2011

افغانستان میں اتوار کے روز تشدّد کے مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/R4ih
فروری کے مہینے میں سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیںتصویر: AP

افغانستان کے جنوب میں واقع شہر قندھار میں کتّوں کی لڑائی کے مقابلے کے دوران ہوئے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی وزراتِ داخلہ کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ارغان آباد ضلع میں پیش آیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں آٹھ شہری اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ بارہ کے قریب افراد کے اس واقعے میں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

افغانستان میں فروری کے مہینے میں بم دھماکوں اور تشدّد کے دیگر واقعات میں کم از کم سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کی ہلاکت کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں نے قبول کی ہے۔

Afghanistan Hundekampf
کتّوں کی لڑائی جنوبی افغانستان میں رہنے والوں کا ایک محبوب مشغلہ ہےتصویر: AP

کتّوں کی لڑائی

اقغان حکّام کے مطابق اتوار کو ہوئے دو بم دھماکے اس اجتماع پر ہوئے جہاں بڑی تعداد میں افغان شہری کتّوں کی لڑائی دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ کتّوں کی لڑائی جنوبی افغانستان کے شہریوں کے پسندیدہ کھیلوں اور مشاغل میں شامل ہے۔ انیس سو چھیانوے میں طالبان شدّت پسندوں کی حکومت قائم ہونے کے بعد اس کھیل پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے خود کش نہیں تھے اور یہ بم مقابلے کی جگہ پر تصب کیے گئے تھے۔ سن دو ہزار آٹھ میں اس نوعیت کے ایک واقعے میں تقریباً سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

David Cameron Afghanistan
افغان صدر کرزئی برطانیہ میں وزیرِ اعظم کیمرون سےملاقات کریں گےتصویر: AP

نیٹو کا سپاہی ہلاک، کرزئی کا دورہِ برطانیہ

تشدّد کے دیگر واقعات میں جنوبی افغانستان میں ہی نیٹو کے ایک سپاہی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ہرات میں ہوئے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء افغان صدر حامد کرزئی آج پیر کے روز برطانیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ برطانوی وزیرِ اعظم اور حکّام کے ساتھ امسال جولائی میں نیٹو افواج کے سلسلہ وار انخلاء کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید