1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افریقی بادشاہ نے ملک کا نام ہی تبدیل کر دیا

20 اپریل 2018

براعظم افریقہ کے ایک ملک ’سوازی لینڈ‘ کے بادشاہ مسواتی سوئم نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یعنی جنوبی افریقی ملک سوازی لینڈ کو اب ’سلطنت ایسواتینی‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/2wOPN
Swaziland King Mswati III
تصویر: picture-alliance/epa/S. Mohamed

افریقی ملک سوازی لینڈ اور یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے ناموں میں مشابہت اکثر اوقات لوگوں کے لیے غلط فہمی کا باعث بن جاتی ہے، جس کی وجہ سے افریقی بادشاہ مسواتی سوئم  نے اپنی سلطنت کے لیے تاریخی نام ’ایسواتینی‘ کا انتخاب کیا ہے۔

بال ٹيمپرنگ اسکینڈل: آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کا ’شرمناک واقعہ‘

آدم و حوا بمقابلہ لُوسی، افریقہ میں نظریہٴ ارتقا

بادشاہ مسواتی سوئم  نے ملک کے پچاسویں یوم آزادی اور اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریر میں کہا کہ بیشتر افریقی ممالک نے آزادی کے بعد اپنے قدیم نام دوبارہ اپنائے تھے لیکن سوازی لینڈ ابھی تک برطانوی کالونی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے بعد ہمیں سوازی لینڈ نہیں کہا جائے گا۔‘

جنوبی افریقہ کا پسماندہ ملک ’سوازی لینڈ‘ دولت مشترکہ کا رکن ملک ہے، جس پر سن 1968 تک برطانوی راج رہا تھا۔

New York King Mswati III
تصویر: picture-alliance/epa/A. Gombert

ماضی میں بادشاہ مسواتی سوئم اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس، افریقی یونین اور پارلیمان کے افتتاح جیسی اہم تقاریب میں اپنے ملک کے لیے تاریخی نام ’ایسواتینی‘  کا ہی استعمال کرتے رہے ہیں۔  تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں کہ مختلف افریقی ممالک میں گھرے ’سوازی لینڈ‘ کا نام تبدیل کرنے پر کتنا خرچہ ہوگا۔

دوسری جانب سوئس شہریوں نے اس اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ آن لائن انٹرنیٹ  پلیٹ فارمز  پر دونوں ممالک کے ناموں کو آپس میں اکثر  تبدیل کر دیا جاتا تھا۔

ع آ۔ ا ا۔ (نیوز ایجنسیاں)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں