1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اعلی برطانوی پولیس افسر کی غلطی آپریشن کی وجہ بن گئی

عاطف توقیر9 اپریل 2009

سکاٹ لینڈ یارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر بوب کوئیک کی غلطی کے باعث حساس دستاویز کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیاجب کہ کوئیک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HTmZ
سکاٹ لینڈ یارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر بوب کوئیکتصویر: picture alliance / empics

شمال مغربی برطانیہ میں‌انسداد دہشت گردی پولیس نے مختلف علاقوں میں‌چھاپوں کے دوران دس طالب علموں سمیت بارہ مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چھاپوں کا منصوبہ بہت پہلے بنایاگیاتھا مگر اعلیٰ برطانوی پولیس افسر Bob Quick کی غلطی کی وجہ سے آپریشن سے متعلق حساس دستاویزات کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد گریٹر مانچسٹر اورلنکاشائر پولیس کوفوری کارروائی کرنا پڑی۔

Großbritannien Terrorrazzien mit zwölf Festnahmen Bob Quick
تصویر چھپنے کے فورا بعد پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاتصویر: AP

پولیس نے مختلف علاقوں میں‌چھاپے مارکر بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں‌دس افراد پاکستانی شہری ہیں‌جو اسٹوڈنٹس ویزے پر ان علاقوں میں‌رہ رہے تھے جبکہ ایک شخص برطانوی شہری ہے۔

برطانیہ میں لگاتار چھاپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ان کی تصاویر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک حساس دستاویز کے ساتھ شائع ہو گئیں۔

اس تصویر میں واضح طور پر درج تھا ’’ آپریشن پاتھ وے‘‘ جس کے نیچے لکھا تھا ’’ برطانیہ میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کے خلاف سیکیورٹی سروس کی قیادت میں آپریشن‘‘

اس دستاویز پر یہ بھی درج تھا ’’خفیہ‘‘۔ باب کوئیک کی یہ تصویر وزیر اعظم گورڈ ن براؤن کے دفتر کے قریب لی گئی تھی۔

Großbritannien Terrorrazzien mit zwölf Festnahmen Bob Quick
لیور پول سے بھی مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاتصویر: picture-alliance/ dpa

دریں اثناء اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کوئیک اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں نے ایک خفیہ اور حساس دستاویز کو اس طرح ہاتھ میں اٹھا کر باہر نکلنا نہیں چاہئے تھا کہ اس پر درج کوائف پڑھے جا سکتے۔

برطانوی وزیر داخلہ جیکی اسمتھ نے حساس دستاویزات کے حوالے سے پولیس افسر کی غلطی پر کوئی بیان دینے سے گر یز کیا ہے تاہم انہوں‌نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورانہ فرائض پر پولیس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

شمال مغربی برطانیہ میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ٹونی پورٹر نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اداروں کی جانب سے دے گئی معلومات پر چھاپے مارے۔ ان کا کہنا تھا مانچسٹر، لیور پول اور لنکا شائر میں آٹھ جگہوں پر چھاپے مار کر بارہ افراد گرفتار کئے گئے۔