1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسامہ بن لادن: شخصی خاکہ

2 مئی 2011

سعودی عرب کے شہری اسامہ بن لادن کا تعلق ایک امیر و کبیر بن لادن خاندان سے تھا۔ وہ دس مارچ سن 1957 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کو پہلی مئی سن 2011 کے روز امریکی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا۔

https://p.dw.com/p/117Qh
تصویر: AP

اسامہ کی پیدائش کا شہر سعودی دارالحکومت ریاض ہے۔ اسامہ کے مطابق ان کے والد ایک انتہائی متمول شخص تھے اور وہ شاہی خاندان کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ اسامہ اپنے باپ کی دسویں بیوی کی اکلوتی اولاد تھے۔ ان کی پیدائش کے فوری بعد ان کے والدین میں علیحدگی اور پھر طلاق ہو گئی تھی۔ بعد میں ان کی والدہ کے ایک اور شخص سے دوسری شادی رچا لی تھی۔

اسامہ بن لادن کی پرورش وہابی عقائد کے تحت ہوئی۔ اسی باعث ان میں انتہاپسندانہ خیالات نے مزید جگہ بنائی۔ ابتدائی تعلییم کے بعد انہوں نے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں بزنس ایدڈمنسٹریشن کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ کچھ رپورٹرز کے مطابق بن لادن سول انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل بھی تھے۔ ان کے قریبی افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی سطح پر تعلیم مکمل نہیں کر سکے تھے۔

Osama bin Laden - Sticker an einem Hemd
اسامہ بن لادن کی تصویر فریم میںتصویر: AP

اسامہ بن لادن کی پہلی شادی سترہ سال کی عمر میں ایک شامی خاتون نجویٰ غنیم سے ہوئی تھی۔ بعد میں انہوں نے مختلف اوقات میں چار خواتین سے بھی شادیاں رچائی۔ ان کی اولاد کی تعداد پچیس کے قریب بتائی جاتی ہے۔

اسامہ پین عرب ازم، سوشلزم، کمیونزم اور جمہوریت کے کٹر مخالف تھے۔ وہ مسلم دنیا کے اندر شریعت اسلامی کے نفاذ کے حامی بھی تھے۔ ان کا یہ بھی خیال تھا کہ افغانستان میں ملا عمر کا دور صحیحیح اسلامی دور تھا۔ وہ اپنے انتہاپسندانہ نظریات کے تناظر میں اسرائیل کے بھی شدید مخالف تھے۔ وہ اپنے گروپ میں جہاد کی تبلیغ کیا کرتے تھے۔ وہابی مسلک کے پیروکار ہونے کی وجہ سے وہ موسیقی اور جمالیاتی فنون کے بھی مخالف تھے۔

امریکہ میں رونما ہونے ستمبر گیارہ سن 2001 کےدہشت گردانہ واقعات کے تناظر میں وہ امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر تھے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں