1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسیان ممالک نےمعیشی بلاک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

افسر اعوان15 دسمبر 2008

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نےآسیان کو یورپی یونین کی طرزپرایک معیشی بلاک بنانے کے منشور کی منظوری دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/GGhs
بین الاقوامی مالیاتی بحران کے اثرات کم کرنے کے لئے آسیان ممالک کو آزاد تجارتی منڈی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔تصویر: AP

بین الاقوامی مالیاتی بحران کے اثرات کم کرنے کے لئے آسیان ممالک کو آزاد تجارتی منڈی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں خطے کی ریاستوں کی تنظیم آسیان میں شامل ممالک کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس تجارتی منڈی سے متعلق منشور پر دستخط کر دئے ۔

Singapur ASEAN Treffen
نومبر2007 میں رکن ممالک نےخود کو یورپ کی طرز پر ایک سیاسی، سماجی اور اقتصادی برادری میں بدلنے سے متعلق اصولی فیصلہ کیا تھاتصویر: AP

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سیکرٹری جنرل سورین پٹسوان Surin Pitsuwan کے مطابق دس ممبر ملکوں نے پہلی مرتبہ اپنا ایک علاقائی گروپ قائم کرنے کے منصوبے کو قانونی شکل دینے کے لئے اس منشورپر دستخط کئے ہیں۔ جس سے 2015 تک تقریبا 50کروڑ کی آبادی والے ان ممالک کو ایک مشترکہ فری ٹریڈ مارکیٹ میں بدلنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

آسیان کے رکن ممالک میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا ، لاؤس، ملائیشیا ، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔

Philippinen ASEAN Treffen Gruppenfoto
آسیان کے رکن ممالک میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا ، لاؤس، ملائیشیا ، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔تصویر: AP

انڈونیشی صدر سوسیلویودھویونو نے اس موقع کوایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا 1960 اور 1970 کی دہائیوں کی طرح اب جنگ سے تباہ حال اور ٹکڑوں میں بٹا ہواعلاقہ نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں حاصل کی گئی ہے جب دنیا بھرکا نظام ایک تبدیلی سے گزررہا ہے اور آسیان ممالک ایشیائی اوربین الاقوامی معاملات میں زیادہ اہم کردارادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ASEAN Standing Committee
دس ممبر ملکوں نے پہلی مرتبہ اپنا ایک علاقائی گروپ قائم کرنے کے منصوبے کو قانونی شکل دینے کے لئے اس منشورپر دستخط کئے ہیں۔تصویر: AP

جہاں تک آسیان نامی تنظیم کی تاریخ کا تعلق ہے تو اس کا پہلا اجلاس 1976 میں ہوا تھا جس میں شرکاء نے تنطیم میں شامل ممالک کو ایک مظبوط علاقائی برادری بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ نومبر2007 میں رکن ممالک نےخود کو یورپ کی طرزپرایک سیاسی، سماجی اور اقتصادی برادری میں بدلنے سے متعلق اصولی فیصلہ کیا تھا اور اب اس برادری کے چارٹر پر باقاعدہ دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔