1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن میں سیرینا پھر چیمپئن

Qurratulain Zaman31 جنوری 2009

آسٹریلین اوپن کے فائنل میں خواتین سنگلز میں سیرینا ولیمز نے اپنی روسی حریف دینارہ سفینہ کو سیدھے سیٹوں میں 6-0 اور 6-3 سے شکست دے کر گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Gkbz
تصویر: AP

جبکہ آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز فائنل میں کل اتوار کو عالمی نمبر دو سٹار ٹینیس کھلاڑی Roger Federer کا مقابلہ عالمی نمبر ایک Rafael Nadal کے ساتھ ہورہا ہے۔ دُنیا بھر میں ٹینیس مداحوں کی توجہ اسں مقابلے پر مرکوز ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ مقابلہ دلچسپ اور سنسنی سے پُر ہوگا۔

راجر فیڈیرر کا تعلق سویٹزرلینڈ سے ہے جبکہ نادال ہسپانوی ہیں۔ اگر راجر فیڈیریر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں نادال کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ شہرہء آفاق سابق امریکی ٹینس سٹار Pete Sampras کے چودہ گرینڈ سلیم ریکارڈ کی برابری کریں گے۔ 2002ء میں امریکی اوپن کا فائنل جینتے کے بعد پیٹ سیمپرس نے ٹینیس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔