1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے ایشز کا اعزاز انگلینڈ سے واپس لے لیا

عابد حسین
18 دسمبر 2017

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں مسلسل تیسرا ٹیسٹ بھی ہار گئی۔ اس شکست کے بعد انگلینڈ روایتی ایشز ٹرافی سے محروم ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ آسٹریلوی شہر پرتھ میں کھیلا گیا۔

https://p.dw.com/p/2pYcT
Cricket Testspiel Österreich vs. England
تصویر: Reuters/D. Gray

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پرتھ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور اکتالیس رنز سے شکت دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 218 رنز بنا سکی۔ آسٹریلوی ٹیم کے تیز بالر ہیزل ووڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے صرف دو کھلاڑی نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

میچ کا بہترین کھلاڑی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو قرار دیا گیا۔ ایشز جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ایشز کی فاتح ٹیم کی قیادت کرنا حقیقت میں ایک حیران کن احساس کا نام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیریز شروع ہونے سے قبل تیاری کے مراحل کے دوران ہماری یہی سوچ تھی کہ کس انداز میں بیٹنگ اور بالنگ کی جائے کہ ایشز کو جیتنے میں کامیابی حاصل ہو۔

’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی دورے کا امکان نہیں‘

ایڈیلیڈ میں بھی پاکستان کو شکست، ڈیوڈ وارنر پھر چھا گئے

یونس خان :گیارہ ملکوں میں سینچری بنانے والا واحد کرکٹر

یہ امر اہم ہے کہ ایشز سے قبل کئی سابق سینیئر کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا تھا کہ وہ انگلینڈ سے شکست کھا جائے گی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ کو کمزور قرار دیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ اور اُن کی ٹیم نے مسلسل تین ٹیسٹ میچ جیت کر ایک طرف انگریز ٹیم کو پوری طرح چِت کر دیا تو دوسری جلنب اپنے ناقدین کے منہ بھی بند کر دیے ہیں۔ ان تین ٹیسٹ میچوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ کی کارکردگی سب سے متاثر کن رہی ہے۔ وہ دو سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بناتے ہوئے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور239 بنایا۔

Cricket - Fifth Investec Ashes Test - England v Australia - Day One - The Oval
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہر دو سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلتی ہیں اور اس سیریز کو دی ایشز کا نام دیا گیا ہےتصویر: picture-alliance/empics/D. Davies

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو رُوٹ نے سیریز اور تیسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد میزبان ٹیم کی کارکردگی کو بہت بہتر قرار دیا۔ روٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نے اُن کی ٹیم کو ہر شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انگریز ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ میچوں میں بہتر کھیل پیش کیا جائے تا کہ تمام ٹیسٹ میچوں میں شکست سے بچا جا سکے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کا اسکور کچھ یوں رہا:

 انگلینڈ:۔ پہلی اننگز    403

           دوسری اننگر 218

 آسٹریلیا:۔ پہلی اننگز، نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 662 رنز اور اننگز ختم کرنے کا اعلان۔