1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا سے مزید تارکین وطن امریکا روانہ، پاکستانی بھی شامل

عابد حسین
18 فروری 2018

بحرالکاہل کے ایک جزیرے سے تین درجن کے قریب تارکین وطن امریکا آباد کاری کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان مہاجرین کی امریکا آبادکاری کا معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں طے پایا تھا۔

https://p.dw.com/p/2ssrF
تصویر: picture alliance/AP Photo/E. Blackwell

بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست ناؤرُو سے پینتیس مہاجرین کا ایک اور دستہ امریکا میں آبادکاری کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ آج اتوار کو روانہ ہونے والے اس پانچویں گروپ میں افغانستان، پاکستان، میانمار اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن کے علاوہ چار بچوں پر مشتمل ایک سری لنکن خاندان بھی شامل ہے۔

اس طرح آسٹریلیا سے امریکا میں آباد کیے جانے والے مہاجرین کی تعداد 187 ہو گئی ہے۔ ناؤرُو کے حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے اختتام کے قریب تارکین وطن کا ایک اور گروپ امریکا کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔

Australien Sydney Demonstration für Flüchtlinge
تصویر: Reuters/D. Gray

ناؤرو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر میں کسی حد تک مقید تقریباً دو ہزار تارکین وطن کی حالت زار کو بہتر بنانے کی حامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان ایان رِنٹول کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران امریکی حکام ناؤرُو پہنچ رہے ہیں اور وہ مزید تارکین وطن کا انتخاب کریں گے۔

آسٹریلیا سے مہاجرین کی ’بے وقوفانہ ڈیل‘ پر غور کروں گا، ٹرمپ

زبردستی نہ کی جائے، مہاجرین کی آہ و بکا

مہاجرین کے معاہدے پر اقوام متحدہ کا الزام غلط ہے، آسٹریلیا

رِنٹول کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکا جانے والے مہاجرین کے بعد سیاسی پناہ کے بقیہ متلاشیوں کو فوری طور پر آسٹریلیا میں لا کر اُن کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق ان جزائر میں مقیم مہاجرین کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ان تارکین وطن کو کھلے سمندر میں پکڑ کر ناؤرُو اور پاپوا نیوگنی کے جزائر میں قائم امیگریشن مراکز میں مقید کر دیا جاتا تھا۔ ان کیمپوں میں مقیم مہاجرین کی حالت زار پر انسانی حقوق کے حلقے مسلسل سراپا احتجاج تھے۔

امریکی صدر اوباما کے دور میں انسانی ہمدردی کے تحت ان مہاجرین کی ایک مخصوص تعداد کو امریکا بسانے کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کو ’فضول‘ قرار دے چکے ہیں۔