1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئیفا ایوارڈز: عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نے میدان مار لیا

شمشیر حیدر اے ایف پی
16 جولائی 2017

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی اختتامی تقریب ہفتے کی شام امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقد ہوئی۔ اس برس عالیہ بھٹ اور شاہد کپور ’بالی ووڈ کے آسکرز‘ سمجھے جانے والے یہ فلمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

https://p.dw.com/p/2gcq0
IIFA Indien Film Festival Alia Bhatt
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad

نیویارک کے نواح میں ایک فٹبال اسٹیڈیم میں اٹھارویں بین الاقوامی انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کے تقریبات کے تین روزہ سلسلے کی اختتامی تقریب ہفتے کی شام منعقد ہوئی۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اس سب سے بڑی سالانہ تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز کے علاوہ سینکڑوں شائقین بھی شریک ہوئے۔

کرن جوہر شادی اور بیوی کے بغیر باپ بن گئے

بھارتی فلم ساز بھنسالی کو انتہا پسندوں کا سامنا، فلم کی شوٹنگ درہم برہم

بھارتی میڈیا انڈسٹری کی اس سالانہ تقریب کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا انٹرٹینمنٹ شو بھی کہا جاتا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اس تقریب کو ہر سال آٹھ سو ملین سے زائد افراد براہ راست دیکھتے ہیں۔

پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی اداکار سیف علی خان اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے کی۔ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا اور تقریب کا اختتام سلمان خان کی ڈانس پر مبنی پرفارمنس پر ہوا۔

اس برس کے آئیفا ایوارڈز میں عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ اور شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں اداکاروں کو فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں اداکاری کے عمدہ جوہر دکھانے پر ان انعامات سے نوازا گیا۔

اس فلم میں بھارتی پنجاب کے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کو موضوع بنایا گیا تھا۔ بھارتی پنجاب کے سیاست دان ’اڑتا پنجاب‘ پر شدید ناراض تھے اور فلم سازوں نے فلم کے کئی سین ختم کرنے کی کوشش پر انڈین فلم بورڈ کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کی۔

بہترین فلم کا ایوارڈ ’نیرجا‘ کو دیا گیا جس کی کہانی سن 1986 میں کراچی میں ہائی جیک ہونے والی فلائٹ پین ایم 73 کی ’پرسر‘ یا فلائٹ اٹینڈنٹ کے گرد گھومتی ہے۔

ہوائی جہاز کے عملے کی اس رکن کو ہائی جیکروں نے قتل کر دیا تھا تاہم اس نے یرغمال بنائے گئے 350 مسافروں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یہ خاتون اہلکار بھارت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کرنے والی کم عمر ترین خاتون بھی ہے۔

انیرودھا رائے چوہدری کو ان کی فلم ’پنک‘ پر بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس برس کے آئیفا ایوارڈز میں نمایاں رہنے والی دیگر دونوں فلموں کی طرح اس فلم کا موضوع بھی انتہائی سنجیدہ تھا۔ ’پنک‘ فلم میں بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کو موضوع بنایا گیا تھا۔

مسلمان اداکار کی شرکت، ہندو انتہا پسندوں نے ڈر امہ روک دیا

بالی وڈ فلم ’رئیس‘ کا ٹریلر جاری: ماہرہ خان بھی شامل