1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Tour de France کے فاتح کی فتح خطرے میں

27 جولائی 2006

پہلے ٹیسٹ کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اِس سال ٹور دی فرانس سائیکل ریس کے فاتح فلَوئیڈ لَینڈِس نے کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ اَدویات استعمال کی تھیں۔ اگر دوسرے ٹیسٹ کے نتائج بھی یہی رہے تو یہ امریکی سائیکلسٹ اپنے اعزاز سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYNt
اِس سال ٹور دی فرانس سائیکل ریس کے فاتح امریکی سائیکلسٹ Floyd Landis
اِس سال ٹور دی فرانس سائیکل ریس کے فاتح امریکی سائیکلسٹ Floyd Landisتصویر: AP

بتایا گیا ہے کہ اِس امریکی کھلاڑی کا یہ ٹیسٹ ریس کے اُس سترہویں مرحلے میں لیا گیا تھا ، جو اِس نے جیت لی تھی۔ اگر دوسرے ٹیسٹ کے نتائج بھی یہی رہے تو یہ 30 سالہ امریکی سائیکلسٹ اپنے اعزاز سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔ تب دوسرے نمبر پر آنے والے ہسپانوی سائیکلسٹ Oscar Pereiro کو ریس کا فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

ممنوعہ اَدویات کے اسکینڈل ہی کے باعث اِس سال جرمنی کے ژان اُلرِش سمیت 13 سائیکل سوار دُنیا کی اِس مشکل ترین ریس سے خارج کر دئے گئے تھے۔