1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

T20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ

24 اپریل 2010

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ شاہد آفریدی اور وقار یونس نے یہ بات ویسٹ ایڈیز روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔

https://p.dw.com/p/N5YV
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدیتصویر: AP

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی توقعات اور امیدوں کا مرکز کرکٹ ٹیم ہے اور ٹیم کے تمام ارکان کو اس بات کا احساس ہے۔ ’’ہمیں امید ہے پوری قوم کا ساتھ ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہوگا۔‘‘

30 اپریل سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارہ ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔ یہ مقابلے 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ دفاعی چیمپیئن پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور وہ اپنا میچ پہلا یکم مئی کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں گروپوں سے چار چار ٹیمیوں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

Kricket Waqar Younis
کوچ وقار یونس ٹیم کی جیت کے لئے خاصے پرامید ہیںتصویر: AP

حال ہی میں انتخاب عالم کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس کاکہنا ہے کہ تمام میچ اہمیت کے حامل ہوں گے اور ٹیم کسی میچ کو آسان تصور نہیں کرے گی۔ رواں برس فروری میں دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد متعدد کھلاڑیوں سمیت کوچ انتخابات عالم کو ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑی پوری طرح سے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح ہوگی۔ ’’ہماری ایک متوازن ٹیم ہے۔ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق چلے، صحیح بولنگ ہوئی اور بیٹنگ طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق کی گئی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم دوبارہ نہ جیت پائیں۔ مگر ہمیں پاکستانی عوام کی دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔‘‘

وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد حفیظ اور عبدالرحمان بطور ریگولر سپنر شریک ہیں اور یہ ویسٹ انڈیز کی پچ پر بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید