1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Podcasting & Feeds

RSS کے بارے میں معلومات

RSS-Feeds استعمال کنندہ کو کسی ویب سائٹ کی معلومات یا اس کے کسی حصے کو حاصل کرنا ممکن بناتا ہے۔ یہ معلومات آرایس ایس کے ذریعے خود بخود استعمال کنندہ کے کمپیوٹر یا دیگر آلات پرلوڈ ہوتی رہتی ہیں۔

Symbolbild RSS

ویب سائٹ۔ حصول کے ذریعے مواد کا بآسانی پھیلاؤ

RSS دراصل مخفف ہے Really Simple Syndication کا۔ جس کا مفہوم ہے حقیقی آسان پھیلاؤ۔ RSS۔ فارمیٹ کی شکل میں بھیجنے کے لئے ڈیٹا کا تیار کیا جانا RSS-Feedکہلاتا ہے۔ آر ایس ایس کسی مضمون یا اس کے مختصر تعارف کو محفوظ کرنے اور مشین کے ذریعے پڑھنے کی شکل میں ڈھالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

فیڈ۔ تکنالوجی کے فوائد

RSS کسی استعمل کنندہ کے لئے یہ بات ممکن بناتا ہے کہ وہ کسی ویب سائٹ پر پیش کی جانے والی معلومات یا اس کے کسی حصے کو مستقل طور پر حاصل کرتا رہے۔

یہ معلومات RSSکے ذریعے استعمال کنندہ کے کمپیوٹر( یا کسی ایسے ہی دیگر آلہ پر) پرخود بخود ڈاؤن لوڈ ہوتی رہتی ہیں۔

اس طرح استعمال کنندہ تک نئی معلومات خود سے پہنچتی رہتی ہیں۔ ان معلومات کا حصول صرف ٹیکسٹ۔ مواد تک محدود نہیں بلکہ اس میں آڈیو اور ویڈیو مواد بھی شامل ہے۔

انٹرنیٹ پر موجود مفت Feed-Reader

RSS-Feed کے مستقل حصول کے لئے RSS-Reader کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کا کام ڈیٹا کو نہ صرف خود بخود اپ ٹو ڈیٹ کرنا بلکہ پیش کرنا بھی ہے۔

Browser کی بنیادوں پر کام کرنے والے Reader( مثلاً ,My Yahoo Bloglines، Newsgator ) کے ذریعے بھی خود سے ترتیب دی جانے والی آر ایس ایس فیڈز ہر کمپیوٹر پر پڑھی اور ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔

اسوقت بےشمار قسم کے آرایس ایس ریڈرز مختلف کمپیوٹر سسٹمز کے لۓ پیش کئے جا رہے ہیں ۔ بعض RSS-Reade بلا قیمت بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں ۔ ایک جامع فہرست مثلاً آپ ویب سائٹ

www.rss-verzeichnis.de

پر دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی ذاتی انٹرنیٹ سبسکرپشن جلد ترتیب دی جا سکتی ہے

فیڈ ٹیکنا لوجی کا استعمال بہت آسان ہے ۔ جب آپ نے مخصوص مواد حا صل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھرآپ کو اپنی مطلوبہ Feeds کے لۓ URL ( انٹرنیٹ ایڈریس ) اپنے Reader میں کاپی کرنا ہو گا۔ بعض Browser مثلاً Firefox ,Safariاور Internetexplorers کا نیا ایڈیشن Feedsسے براہ راست حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ Browser کسی انٹرنیٹ پیج کو لوڈ کرتے وقت چیک کرتا ہے کہ آیا RSS-Feeds پہلے سے موجود ہیں۔ اگر ہیں تو Browserانہیں RSS-Iconکے ذریعے دکھا دیتا ہے۔

آپ کے انٹرنیٹ پیج کے لۓ مواد

فیڈ ۔ طریقہ کارصرف نجی استعمال کے لئے ہی نہیں ہے۔ اگر آپ خود بھی انٹرنیٹ پر مواد پیش کرنے والوں میں سے ہیں تو ہم آپ کو ایک دلچسپ سروس کی پیشکش کرتے ہیں ۔

آ پ اپنی ویب سائٹ میں DW-WORLDکا مواد شامل کرلیجیئے- جن میں مثلاً جرمن سیکھیئے کےعلاوہ سیاست، معیشت، ثقافت، پینوراما اورکھیل وغیرہ کے بارے میں تازہ ترین رپورٹیں شامل ہوتی ہیں۔

فیڈ سسٹمز کی مدد سے آپ اپنی پسند کی معلومات مختصر وقت میں اپنے انٹرنیٹ پیج میں شا مل کرسکتے ہیں۔ آپ کی ویب سائٹ میں ہمیشہ تازہ ترین رپورٹیں شامل ہوں گیں، بغیراس کے کہ آپ کو کچھ کرنا پڑے۔ ہماری سروس آپ کو نہ صرف نئے userگروپوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ آپ کے با اعتماد یوزر کے ساتھ مستقل بندھن قائم کرنے میں بھی مدد دے گی۔

ہمارے مواد سے فائدہ اٹھانے کی شرائط

ایک بات کا خیال رہے کہ ہمارے پیش کردہ مواد میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی۔ مواد کا اصلی ماخذ یعنی DW-WORLD.DE ہمیشہ دکھایا جانا ہو گا۔ ماخذ کی نشاندہی ایک Logo کے ذریعےہو گی ۔ مزید برآں مواد کسی اورکو آگے منتقل کرنے کی بھی اجازت نہ ہو گی۔

ہمارے مواد کے استعمال کا حق صرف آپ کی ویب سائٹ پر شائع کئے جانے تک محدود ہے اورآپ کو اپنی آرکائيو میں بھی اسے محفوظ کرنے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔

ہمارے ساتھ رابطہ کیجۓ

ہم اپنی نیوزـ سروس XMLفارمیٹ(RSS) یا"Teaserboxen" کی شکل میں پیش کرتے ہیں جسے آپ JavaScriptکے ذریعے اپنی ویب سائٹ میں شامل کر سکتے ہیں ۔ شامل کیا جانے والا مواد، عنوانات، ٹیکسٹ اور دستیاب آڈیوز اور وڈیوز پر مشتمل ہوتا ہے۔

اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو ہم سے مندرجہ ذیل طریقے سے رابطہ کیجیۓ۔

bildung@dw-world.de

اپنی ای میل میں درج ذیل معلومات ہمیں فراہم کیجیئے۔

آپ کی ویب سائٹ کا نام کیا ہے؟

بات چیت کا ذمہ دار کون ہے؟

اور

کس طرح کا مواد آپ اپنی ویب سائٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں؟

DW.COM