1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Loew ، جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ برقرار

20 دسمبر 2009

جرمن فٹ بال فیڈریشن DFB نے تصدیق کر دی ہے کہ قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کے طور پر Joachim Loew کے کانٹریکٹ کی سن 2012 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/L9S7
جرمن کوچ Loew کپتان بالاک کے ساتھتصویر: AP

DFB کے صدر Theo Zwanziger نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار دس میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے دوران جرمن ٹیم کی کارکردگی اس کانٹریکٹ پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ یعنی اب Loew پر ایسا کوئی ذہنی دباؤ نہیں ہو گا کہ اگر ٹیم نے بری کارکردگی دکھائی تو انہیں کوچ کے عہدے س ہٹا دیا جائے گا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ Loew کو سن 2012ء تک لئے ٹیم کو کوچ مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے اور اس سے جرمن ٹیم کی کارکردگی لازمی طور پر بہتر ہوگی۔

Deutschland Fußball Jürgen Klinsmann neuer Trainer bei Bayern München
سابق جرمن کوچ کلنزمینتصویر: AP

DFB کی ویب سائیٹ کے مطابق انہوں نے یورو کپ 2012 ء تک جرمن ٹیم کی کوچنگ کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ 49 سالہ Loew آئندہ سال فروری میں اپنے نئے کانٹریکٹ پر دستخط کر دیں گے۔

Loew نے سن 2006 ء کے عالمی فٹ بال کپ کے فائنل میچ میں اسپین کے ہاتھوں جرمنی کے ہارنے کے بعد Juergen Klinsmann کی جگہ کوچ کے فرائض سنبھالے تھے۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین