1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

G8 سربراہ کانفرنس کا اختتام

8 جون 2007

موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں مفاہمت کے بعد آج گروپ جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے اختتام پر براعظم افریقہ کےلئے اربوں ڈالرمالیت کے ایک امدادی پروگرام پربھی اتفاقِ رائے کر لیاگیا۔ ایڈز، ملیریااور تپِ دِق جیسی بیماریوں کےخلاف مہم کےلئے اگلے5 برسوںمیں چوالیس ارب یورو فراہم کئے جائیں گے۔ افریقی ملکوں کے رہنماؤ‎ں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے زور دیکرکہا کہ جی ایٹ ممالک افریقہ کےلئے اپنے یہ وعد

https://p.dw.com/p/DYGs
جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر امریکہ، فرانس، جنوبی افریقہ اور بھارت کے سربراہانِ مملکت و حکومت
جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر امریکہ، فرانس، جنوبی افریقہ اور بھارت کے سربراہانِ مملکت و حکومتتصویر: AP

ے پورے کریں گے لیکن یہ کہ یہ امداد بہت سی توقعات سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

نائیجیریا کے صدر اُمارُو یارا دُوا نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کےلئے ترقیاتی امداد میں اضافے سے کہیں اہم بات یہ ہے کہ امیر صنعتی ممالک افریقہ میں اور زیادہ سرکایہ کاری کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ خاص طور پر توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اِس کانفرنس میں کوسووو تنازعے کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی نے کل تجویز پیش کی تھی کہ کوسووو کے آئندہ تشخص کے بارے میں فیصلہ چھ مہینے کے لئے ملتوی کر دیا جائے۔

اِس کانفرنس کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بن کی مُون نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور افریقی یونین نے بحران زدہ دارفور میں ایک امن دَستے کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک مشترکہ تجویز سوڈانی حکومت کو روانہ کر دی ہے۔ اب تک خرطوم حکومت اِس طرح کے دَستے کی تعیناتی کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اُدھر امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد میں چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کو ہتھیار فروخت نہ کرے۔چین نے اِس قرارداد کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

برسلز میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژاپ ڈے ہوپ شیفر نے اُس روسی تجویز پر محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں آذربائیجان میں نصب ایک ریڈار اسٹیشن کو امریکہ کے مجوزہ میزائل شکن نظام کا حصہ بنانے کے کا ذکر کیا گیا ہے۔ شیفر نے کہا ہے کہ اِس بارے میں ابھی کچھ کہنا بہت قبل از وقت ہے۔ آذر بائیجان نے کہا ہے کہ وہ سوویت دَور کے اِس ریڈار اسٹیشن کے استعمال پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹین نے یہ تجویز چیک ری پبلک اور پولینڈ میں امریکی نظام کی تنصیب کے متبادل کے طور پر کل جمعرات کو جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر پیش کی تھی۔ روس اِس امریکی نظام کی تنصیب کی شدید مخالفت کر رہا ہے۔

جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے کئی ہزار مخالفین اپنے اختتامی اجتماع کےلئے Rostock کی بندرگاہ پر جمع ہوئے۔پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود ماحول کشیدگیسے پاک رہا۔

Heiligendamm کے آس پاس کی شاہراہوں پر دھرنے کی کارروائیاں آج قبل از دوپہر ختم کر دی گئیں۔ جی ایٹ کے مخالفین اور پولیس دونوں نے سربراہ کانفرنس کے دوران اپنی اپنی سرگرمیوں کا مثبت میزانیہ پیش کیا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ وولف گانگ شوئبلے نے کہا کہ کانفرنس کے بحفاظت انعقاد کو بڑی حد تک یقینی بنایا جا سکا ہے۔