1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Exit Family Help کیا ہے؟

30 مارچ 2008

دائیں بازہ اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے جرمن حکومت نے ایک پلان بنایا ہے کہ جس کا نام ہے Exit Family Help۔

https://p.dw.com/p/DYOK


اگر کسی گھرانے یہ خاندان کے کسی فرد میں دائیں بازو کی انتہاپسندی کا رجحان پایا جاتا ہو تو اس بات کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ خاندان کہ دوسرے افراد اس سے متاثر ہو کر اسی طرح سوچنا شروع کر دیں۔ جرمنی مذہبی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی سے نبرد آزما ہونے کی کوششوں میں لگا ہو اہے۔ دائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف سیاسی سطح پر کئے جانے والے اقدامات کافی ثابت نہیں ہو رہے۔ جس وجہ سے حکومت نئے پروگرام متعارف کرواتی رہتی ہے یہ پرانے پروگراموں میں تبدیلی کرتی رہتی ہے۔ تا کہ دائیں بازو یہ مذہبی انتہاپسندی کے نظریات کے حامل افراد کی سماجی تربیت کی جا سکے۔ ان میں سے ایک ہے Exit۔ یہ پروگرام سن 2000 میں شروع کیا گیا۔ لیکن اب اس کا نام تبدیل کر کے Exit Family Help رکھ دیا گیا ہے۔