امریکی شہری ایلا کیمپ بیل نے اپنی 94 ویں سالگرہ کے دن پیراشوٹ کے ذریعے تین ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ وہ اس دن کو یادگار بنانا چاہتی تھیں۔ اتوار کے دن ریاست پینسلوانیا کے ہیزل ٹاؤن شپ ایئر پورٹ سے پرواز کے بعد اس ایڈونچر کے دوران ایلا کی ایک پوتی اور ایک پڑپوتی نے بھی ان کے ہمراہ اسکائی ڈائیونگ کی۔