1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

9 چیزیں، جو سعودی خواتین اب بھی نہیں کر سکتیں

امجد علی12 دسمبر 2015

سعودی عرب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین بھی امیدوار ہیں تاہم ابھی بھی اُنہیں کئی طرح کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ سعودی خواتین کو کیا کچھ کرنے کی ممانعت ہے اور کس کس چیزکی اجازت ہے۔

https://p.dw.com/p/1HMJe
Saudi-Arabien - Frauen registrieren sich zu Wahl
بارہ دسمبر کو سعودی عرب میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں یہ خواتین بھی امیدوار ہیں، جو اس تصویر میں تیس اگست کو جدہ میں بطور امیدوار اپنا نام درج کروانے جا رہی ہیںتصویر: Getty Images/AFP/STR

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنے ایک جائزے میں اُن باتوں کو موضوع بنایا ہے، جن کی سعودی خواتین کو اجازت ہے یا اُنہیں اُن سے منع کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی پالیسیوں اور ضوابط کے تحت سعودی خواتین کو درجِ ذیل کاموں کی ممانعت ہے:

ڈرائیونگ: سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں خواتین پر اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھنے کی پابندی ہے۔

سفر: سعودی خواتین اپنے خاندان کے کسی مرد رکن یا سرپرست کی مرضی کے بغیر سفر نہیں کر سکتیں۔

شادی: خاندان کے کسی مرد رکن یا سرپرست کی مرضی کے بغیر سعودی خواتین شادی نہیں کر سکتیں۔

Saudi Arabien Frauen
سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/H. Jamali

ملازمت: سعودی عرب کی خواتین کے لیے اپنے خاندان کے کسی مرد یا سرپرست کی رضامندی لیے بغیر ملازمت کرنا بھی منع ہے۔

عوامی مقامات پر جانا: سعودی خواتین پر لازم ہے کہ وہ جب بھی باہر جائیں، اُنہوں نے سر سے لے کر پاؤں تک خود کو ایک سیاہ عبا کے ساتھ ڈھک کر رکھا ہو۔

وراثت کا حق: سعودی عرب میں خواتین کو وراثت میں مردوں کے برابر حصہ نہیں ملتا۔

کچھ مخصوص شعبوں میں ملازمت: چند ایک شعبے ایسے ہیں، جن میں سعودی خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔

گھلنا ملنا: سعودی خواتین کے لیے عوامی مقامات مثلاً ریستورانوں وغیرہ میں غیر متعلق مردوں کے ساتھ ملنا جُلنا بھی منع ہے۔

طلاق: اس ملک کی خواتین کے لیے طلاق حاصل کرنا اُتنا آسان نہیں ہے، جتنا کہ سعودی مردوں کے لیے۔

Symbolbild Saudi Arabien Frau Politik
سعودی خواتین پر لازم ہے کہ وہ جب بھی باہر جائیں، اُنہوں نے سر سے لے کر پاؤں تک خود کو ایک سیاہ عبا کے ساتھ ڈھک کر رکھا ہوتصویر: Getty Images/AFP/F. Nureldine

... اور یہ ہیں، وہ چیزیں، جو سعودی خواتین کر سکتی ہیں:

ووٹ: سعودی سلطنت میں سرکاری عہدوں کے لیے ایک ہی طرح کے انتخابات ہوتے ہیں اور وہ ہیں، بلدیاتی انتخابات، جن میں خواتین ووٹ بھی ڈال سکتی ہیں اور امیدوار بھی بن سکتی ہیں۔

شوریٰ کونسل: سعودی خواتین اُس شوریٰ کونسل میں بھی بیٹھ سکتی ہیں، جس کے ارکان منتخب نہیں بلکہ مقرر کیے جاتے ہیں اور جو کابینہ کو مشورے دیتی ہے۔

چوٹی کے عہدے: سعودی خواتین کارپوریٹ سیکٹر میں انتہائی اونچے عہدوں پر فائز ہو سکتی ہیں۔

ملازمت: سعودی خواتین نے حکومتی انتظامیہ میں مختلف عہدوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی زیادہ سے زیادہ اداروں میں مثلاً بطور وکیل بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید