1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

67 واں وینس فلم فیسٹول یکم ستمبر سے شروع

31 اگست 2010

یکم ستمبر، بدھ سے اٹلی کے شہر وینس میں سڑسٹھواں'وینس فلم فیسٹول' شروع ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ اس میلےمیں کل چوبیس فلمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تاہم ایک سرپرائز فلم بھی شامل ہے، جس کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/P12L
وینس میلہ 1932ء میں شروع ہوا تھا

اٹلی کے رومانوی شہر وینس میں ہونے والے اس فلمی میلے میں چوبیس ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس میلے کا آغاز بدھ کے روز امریکی ہدایتکار ڈیرن آرونوفسکی کی فلم ’بلیک سوان‘ سے ہوگا۔ یہ ایک تھرلر فلم ہے اور اس کی کہانی دو رقاصاؤں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں نتالی پورٹمین ہے اور وینونا رائیڈر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ آرونوفسکی سن 2008ءکے وینس میلے میں بہترین فلم کا گولڈن لائن ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

چوبیس فلموں میں پولینڈ کے جیری سکولیموفسکی کی فلم ’اسینشیئل کلنگ‘ کو بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ طالبان کے موضوع پر بنی اس فلم میں ایک ایسے طالب کو دکھایا گیا ہے کہ جسے امریکی فوجیوں نے افغانستان میں گرفتار کر کے تفتیش کے لئے یورپ منتقل کر دیا ہے۔ اس بارکے 'وینس فلم فیسٹول' کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے تقریباً تمام ہدایتکار پچاس سال سے کم ہیں۔ ان میں آسکر جیتنے والی 39 سالہ امریکی ہدایتکارہ ’صوفیا کوپولو‘ اور 43 سالہ فرانسیسی ہدایتکار ’فرانسوا اوزوں‘ بھی شامل ہیں۔ پہلی بار اس فیسٹول میں 'ڈومینکن ریپبلیک' کی بھی فلم پیش کی جارہی ہے۔

BdT Hochwasser in Venedig
اٹلی کے رومانوی شہر وینس میں ہونے والے اس فلمی میلے میں اس سال چوبیس ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گیتصویر: AP

اس فیسٹول کی 'جیوری'میں کوئنٹین تارنتینو، فرانس کے ارنؤ دیسپلیچن، میکسیکو کے گیلیرمو آریاگا اور اٹلی سے گیبریئل سلواتورس شامل ہیں۔ یہ 'جوری' وینس فلم فیسٹول میں بہترین فلم کے لئے 'گولڈن لائن' ایوارڈ، بہترین اداکار اور اداکارہ کے لئے 'ولپی کپ' اور دوسرے ایوارڈ ز کے علاوہ ایک خاص جیوری ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ وینس فلم فیسٹول کے حکام کو ڈر ہےکہ شاید یرانی حکومت ہدایتکار جعفر پناہی کو اس فیسٹول میں آنے کی اجازت نہ دے۔ جعفر پناہی کی فلم ’ The Accordion‘ فیسٹول میں شامل ہے۔پناہی نے2000 میں اپنی فلم کے لئے بہترین ہدایتکارکا 'گولڈن لائن' ایوارڈ جیتا تھا۔ اگر جعفر پناہی شرکت نہ کر سکے تو ان کے نائب ان کی نمائندگی کے لئے وینس میں موجود ہوں گے۔

اس بار وینس فلمی میلے میں امریکہ سے پانچ، اٹلی سے چار جبکہ فرانس کی تین فلمیں شامل ہیں۔ ایشیا سے محض تین فلمیں اس مرتبہ اس فیسٹول کا حصہ ہیں، جن میں دو جاپان کی اور ایک فلم چین کی ہے۔ اس کے علاوہ پولینڈ، یونان اور روس سے بھی فلمیں اس میلے میں شامل کی گئی ہیں۔ مشترکہ فلموں میںPost Mortem چلی، میکسیکو اور جرمنی کی۔ اسپین اور فرانس کی مشترکہ پیشکش A Sad Trumpet Ballad ۔کینیڈا اور اٹلی کی Barney's Version جبکہ اٹلی اور فرانس کیNoi Credevamo اس فلم فیسٹول میں شامل کی گئی ہیں۔

وینس فلم فیسٹول کا آغاز 1932میں ہوا تھا۔ اس مرتبہ یہ میلہ گیارہ دنوں تک جاری رہے گا اور اس کا کل بجٹ15.7ملین امریکی ڈالر ہے، جس میں سے سات ملین کی رقم اٹلی کی حکومت اس فلمی فیسٹول پر خرچ کر رہی ہے۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید