1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

یو ایس اوپن ٹینسِ میں رافیل نڈال کی ہہلے راؤنڈ میں کامیابی

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کامیاب ہو گئئے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ یلینا یانکووچ، ایلینا ڈیمنٹیو اور جیمس بلیک بھی پہلے راؤنڈ میں کامیاب ٹھہرے۔

default

نیویارک میں کھیلے جانے والے سال کے آخری گرینڈ سلیم، یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جورن پوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-3 ، 7-6 سے شکست دے دی۔ خواتین کے ایونٹ میں روس کی ایلینا ڈیمنٹیوا نے ازبکستان کی امان مورا کو 6-4 اور7-5 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک دوسرے میچ میں سربیا کی یلینایانکووچ نے امریکا کی کوکووینڈویگ کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی 6-3 اور6-1 سے شکست دے دی۔

یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کھیلے جانے والے دیگر مقابلوں میں اولیور راچز، فلپ کولشرائبر، جیمس بلیک اور ڈیوڈ نیلبیدیا نے بھی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔