1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

یوگا، دنیا بھر میں بھارت کی پہچان

آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا میٹ پر پچاس ہزار بھارتی شہریوں کے ہمراہ یوگا کیا۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ یوگا دنیا بھر میں بھارت کی پہنچان بن گیا ہے۔

دنیا بھر میں کئی لاکھ لوگ آج اس قدیمی جسمانی ورزش کے دن کو منا رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق  بھارت کے مغربی شہر  احمد آباد میں ایک لاکھ پچیس ہزار افراد نے ایک ساتھ یوگا کر کے عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ اس بڑے اجتماع کی سربراہی نامور یوگا گرو بابا رامدیو نے کی۔

Indien Internationaler Yoga Tag (picture alliance/AP Photo/R.K. Singh)

دنیا بھر میں کئی لاکھ لوگ آج اس قدیمی جسمانی ورزش کے دن کو منا رہے ہیں

اس ہفتے دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے یوگا تقریب کے موقع پر کہا،’’ کئی ممالک ہماری زبان، ثقافت اور روایات نہیں جانتے لیکن آج وہ یوگا کے ذریعے ہمارے قریب آرہے ہیں ۔‘‘ بھارتی وزیر اعظم نے یوگا کے مختلف آسنوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا جسم، ذہن اور روح کا ایک دوسرے سے رابطہ پیدا کرتا ہے اور یوگا دنیا کو ایک دوسرے سے قریب لانے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

Bangladesch Internationaler Yoga Tag in Dhaka (Getty Images/AFP/T. Rahman)

بھارت میں اسکول کے بچوں، سیاست دانوں اورسرکاری ملازمین نے رنگ برنگ یوگا میٹ بچھا کر یوگا کی مشق کی

'دیوار چین‘ سے ’لندن آئی‘ تک یوگا کرنے کے شوقین افراد  نے مختلف شہروں کے مرکزی مقامات پر یوگا کر کے اس ورزش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بھارت میں اسکول کے بچوں، سپاہیوں، سیاست دانوں اورسرکاری ملازمین نے رنگ برنگ یوگا میٹ بچھا کر یوگا کی مشق کی۔ بھارت کے ٹی وی چینلز پر دکھایا گیا کہ بھارتی سپاہیوں نے اٹھارہ ہزار فٹ کی بلندی ہر لداخ کے علاقے میں یو گا کیا۔