1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

یوسف رضا گیلانی اور باراک اوباما کے درمیان ملاقات

پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار باراک اوباما کے ساتھ امریکہ میں ان کی ملاقات خوشگوار اور مثبت رہی ہے۔

default

پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کے دورہِ امریکہ کی اہم ترین کامیابی کیا تھی؟ واشنگٹن میں ہمارے نمائندے انور اقبال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر فوجی مد میں پندرہ بلین ڈالرزکی امداد کی منظوری ایک اہم فیصلہ ہے۔ انور اقبال کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں اس امداد کے اعلان کا مقصد اشارتاً اظہار کرنا تھا امریکی کانگریس پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

Pakistan Ghauri Atom Rakete Parade in Islamabad

امریکی کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد میں کمی کی جاسکتی ہے


انور اقبال کی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے نئے آلات و نئے اسلحے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے جس کے بارے میں امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس کونئے آلات و اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔

TV-Duell Hillary Rodham Clinton Barack Obama

باراک اوباما پاکستانی سرحد کے اندر طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں


باراک اوباما اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات کے بارے میں انور اقبال نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات ایک امریکی ہوٹل میں پچیس منٹ تک جاری رہی جس میں باراک اوباما نے پاکستان میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور جوہری عدم پھیلائو جیسے موضوعات پر بات کی۔

رپبلکن صدارتی امیدوار کے واشنگٹن میں نہ ہونے کے باعث پاکستانی وزیرِ اعظم نے ان سے ٹیلی فون پر بات کی۔

Audios and videos on the topic