1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

یورپی یونین ماحولیات کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکی ہے

پولینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین موحولیات کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔ معاہدے کاباقاعدہ اعلان اگلے ہفتے یورپی یونین کے اجلاس میں متوقع ہے۔

default

پولینڈ کے شہر پوزنن میں اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں تقریبا 190 ریاستوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں میزبان ملک پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹُسک نے ایک بیان میں کہا : ’’ ہم ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابتدا میں پولینڈ یہ کوشش کرے گا کہ وہ کوئلے سے بجلی کی پیدوار کی بجائے دوسرے ذرائع سے بجلی کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردست کوئلے کے کارخانوں کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Donald Tusk gewinnt ersten Wahlgang

پولستانی کا کہنا تھا کہ وہ پوری احتیاط اور منصوبہ بندی سے توانائی کے متبادل زرائع تلاش کرنا چاہتے ہیں

مشرقی یورپ میں واقع اس ملک میں بجلی کی پیدوار کا بڑا حصہ کوئلہ جلا کر حاصل کیا جاتا ہے۔

پولستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پوری احتیاط اور منصوبہ بندی سے توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنا چاہتے ہیں تاکہ پولینڈ میں رہنے والوں کو توانائی کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

پولینڈ کے شہر پوزنن میں اقوام متحدہ کی تحفظ ماحول سے متعلق عالمی کانفرنس میں تقریبا 190 ریاستوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد ایک ایسے عالمی معاہدے کی تیاری پر کام کرنا ہے جو بعد میں تحفظ ماحول کے کیوٹو معاہدے کی جگہ لے سکے۔

Fabrikschornsteine

پولینڈمیں بجلی کی پیدوار کا بڑا حصہ کوئلہ جلا کر حاصل کیا جاتا ہے۔

یکم دسمبر کوکانفرنس کے افتتاحی روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹُسک اور کئی دیگر سربراہان حکومت نے خبردار کیا کہ ماحولیاتی تباہی کے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور موجودہ بین الا قوامی مالیاتی بحران کی آڑ میں ماحول اور تحفظ فطرت کی کوششوں میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

اس سے پہلے جرمن وزیر ماحولیات زگمار گابرئیل نے اس کانفرنس کے موقع پر ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس امید کاا ظہار کیا تھا کہ اس عالمی اجتماع میں کم از کم تحفظ ماحول کے ایک نئے عالمی معاہدے کے بنیادی نکات طے ہوجانا چاہیئں۔